نوح: ہریانہ کے نوح میں انٹرنیٹ خدمات دوبارہ بند کر دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ضلع میں ہفتہ کی دوپہر 12 بجے سے 28 اگست کی رات 12 بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات اور بلک ایس ایم ایس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی جانب سے نوح میں 28 اگست کو دوبارہ برجمنڈل یاترا نکالنے کے اعلان کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر لیا ہے۔
Published: undefined
نوح ضلع انتظامیہ نے وی ایچ پی اور دیگر ہندو تنظیموں کو 28 اگست کو دوبارہ یاترا نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے لیکن ہندو تنظیمیں یاترا نکالنے پر بضد ہیں۔
نوح کے ڈی سی دھیریندر کھڈگتا نے 25 اگست کو محکمہ داخلہ کو ایک خط لکھ کر ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات اور بلک ایس ایم ایس سروس پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی تاکہ برج منڈل یاترا نکالے جانے کی صورت میں کسی بھی قسم کے تشدد اور افواہوں کو روکا جا سکے۔
Published: undefined
ڈی سی نے اپنے خط میں 25 اگست سے ہی ان خدمات پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔ نوح ڈی سی نے وزارت داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کو لکھے گئے خط کی ایک کاپی اے ڈی جی پی، انٹیلی جنس ونگ، ہریانہ پولیس کو بھی بھیجی تھی۔
ڈی سی کا خط ملنے کے بعد محکمہ داخلہ نے 25 اگست کو یہ خدمات بند نہیں کیں لیکن آج یعنی 26 اگست کی صبح ہریانہ کے ہوم سکریٹری نے ضلع نوح میں 26 اگست کی دوپہر سے 28 اگست کی درمیانی رات تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
Published: undefined
اس سے قبل 31 جولائی کو نوح میں ہندو تنظیموں کی برج منڈل یاترا کے دوران تشدد ہوا تھا جس میں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس کے بعد 31 جولائی سے 13 اگست تک ضلع نوح میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھی گئی۔ معمولات زندگی بحال ہونے کے بعد 13 اگست کی نصف شب 12 بجے انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئیں۔
Published: undefined
دوسری جانب ہندو تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ 28 اگست کو نوح میں برج منڈل یاترا ضرور نکالیں گی۔ اگرچہ انتظامی ذرائع نے ضلع میں کشیدگی اور G-20 کانفرنس کے پیش نظر یاترا ملتوی کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے اس کی تردید کی ہے۔ وی ایچ پی نے کہا ہے کہ برج منڈل یاترا کسی بھی حالت میں 28 اگست کو مکمل کی جائے گی۔
Published: undefined
وی ایچ پی کے قومی جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین نے کہا کہ ’’28 اگست کو نوح میں پوری طاقت کے ساتھ برج منڈل یاترا نکالی جائے گی۔ اس یاترا کا مقصد ضلع نوح کی انتظامیہ کو پریشان کرنا نہیں ہے۔ یاترا جلابھیشیک کے لیے نکالی جائے گی اور یہ ہمارا آئینی حق ہے۔ اگر انتظامیہ چاہے تو ہم یاترا میں لوگوں کی تعداد اور یاترا کی نوعیت کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے لیکن یاترا ہر حال میں ہوگی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined