نوح: کانگریس کے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے مونو مانیسر پر نوح تشدد کو لے کر بڑا الزام لگایا ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق آفتاب نے کہا کہ مونو مانیسر نے لوگوں کو اکسایا ہے۔ کانگریس ایم ایل اے نے کہا کہ پولیس بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ان کا انتظام ٹھیک نہیں ہے۔ اس واقعہ سے علاقے کے بھائی چارے کو نقصان پہنچا ہے۔ ایم ایل اے آفتاب احمد نے کہا کہ جو بھی غلط کام کر رہا ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لوگوں کو تشدد کے لیے اکسایا گیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس ایم ایل اے آفتاب احمد نے کہا کہ اس علاقے کے پرانے بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ مونو مانیسر سمیت کئی لوگوں نے ویڈیو پوسٹ کرکے اور چیلنج دے کر لوگوں کو مشتعل کیا۔ پورے معاشرے کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس انتظامیہ کے نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے نوح کے ایم ایل اے نے کہا کہ پولیس بھی لاپرواہی کا شکار ہے۔ فائرنگ کے سوال پر آفتاب نے کہا کہ جو بھی قصوروار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں پولیس انتظامیہ کو خبردار کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس ایم ایل اے کا کہنا ہے کہ لوگوں کو منانے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حالات کو معمول پر لانے میں سب کو تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی انتظامیہ اور پولیس کی ناکامی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ ایم ایل اے نے کہا کہ سب مل کر امن برقرار رکھیں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ نوح تشدد کے بعد ہریانہ کی کھٹر حکومت کانگریس کے حملوں کی زد میں آگئی ہے۔ سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا، راجیہ سبھا ممبران رندیپ سنگھ سرجے والا، کرن چودھری، کماری سیلجا سمیت کئی بڑے کانگریس لیڈروں نے ہریانہ حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز