قومی خبریں

این ٹی اے نے کیا یو جی سی-نیٹ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے این سی ای ٹی، جوائنٹ سی ایس آئی آر-یو جی سی نیٹ اور یو جی سی-نیٹ جون 2024 کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا

<div class="paragraphs"><p>امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے این سی ای ٹی، جوائنٹ سی ایس آئی آر-یو جی سی نیٹ اور یو جی سی-نیٹ جون 2024 کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل یہ امتحانات ناگزیر حالات کی وجہ سے ملتوی یا منسوخ کر دیے گئے تھے۔ جون کا یو جی سی-نیٹ امتحان پہلے 18 جون کو ہوا تھا لیکن اگلے ہی دن اسے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

این ٹی اے نے جمعہ کی رات جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں اعلان کیا کہ این سی ای ٹی 2024 اب 10 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔ اسی طرح مشترکہ سی ایس آئی آر-یو جی سی نیٹ کا انعقاد 25-27 جولائی تک کیا جائے گا جبکہ یو جی سی-نیٹ جون 2024 سلسلہ کا امتحان 21 اگست سے 4 ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔

Published: undefined

این ٹی اے کے نوٹیفکیشن میں امیدواروں کو مزید معلومات کے لیے اس کی سرکاری ویب سائٹ www.nta.ac.in پر ویزٹ کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ داخلہ امتحان 2024 اس کے شیڈول کے مطابق 6 جولائی کو ہی منعقد کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined