قومی خبریں

سپریم کورٹ میں این ٹی اے کا دعویٰ، این ای ای ٹی یو جی کا پیپر لیک نہیں ہوا

سی بی آئی کے ذریعہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور تمام متعلقہ عوامل پر جامع غور وخوض کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے کہ آیا امتحان میں کوئی سنگین ناکامی ہوئی تھی یا نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فئل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فئل تصویر آئی اے این ایس

 

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے سپریم کورٹ کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ انڈر گریجویٹ سطح کے میڈیکل سمیت کچھ دوسرے کورسز میں داخلے کے لیے 5 مئی کو ہونے والا قومی اہلیت و داخلہ ٹیسٹ (NEET) 2024 مکمل طور پر منصفانہ ہو اور کسی خلل کے بغیر رازدارانہ طریقے سے انجام دیا گیا تھا اور اس کے نتائج کو شاذ ونادر غیر منصفانہ طرز عمل کی وجہ سے منسوخ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

این ٹی اے نےعدالت عظمیٰ میں داخل کردہ اپنے حلف نامہ میں یہ دعویٰ کیا ہے۔ حلف نامے کے ذریعے ایجنسی نے نیٹ-یوجی 2024 کو منسوخ کرنے اور اس کے اعلان کردہ نتائج اور اس امتحان کو دوبارہ منعقد کرنے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں پر عدالت عظمیٰ کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ہے۔

Published: undefined

ایجنسی نے حلف نامہ میں کہا کہ مبینہ بدانتظامی کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ تفتیش جاری ہے۔ تمام متعلقہ عوامل پر جامع غور وخوض کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے کہ آیا امتحان میں کوئی سنگین ناکامی ہوئی تھی یا نہیں۔ این ٹی اے نے کہا، ’یو جی این ای ای ٹی‘کے امتحان کا عمل غلط نہیں ہے۔ اس کے نتائج کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مخصوص مقامات پر قابل شناخت افراد کے ذریعہ غیر مناسب طریقے اپنانے کے چھٹپٹ اور شاذ واقعات کی وجہ سے لاکھوں طلبہ وطالبات کے کریئر کے امکانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اپنی قابلیت کی بنیاد پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات کا مستقبل خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

ایجنسی نے کہا کہ یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے جس میں 14 غیر ملکی شہروں سمیت 571 شہروں کے 4750 مراکز پر مکمل امتحانی عمل منصوبہ بند طریقے سے ناکام رہا ہو۔این ٹی اے نے کہا، " تمام وسیع عوامل جیسے غیر منصفانہ ذرائع یا سوالنامے کو عام کرنے (پیپر لیک) وغیرہ کے ذریعہ یہ پورا عمل گڑبڑ نہیں ہوا ہے"۔

Published: undefined

این ای ای ٹی کا امتحان منعقد کرنے والا ادارہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے کہا کہ اگر اس طرح کی کارروائی کی کوئی ٹھوس وجہ نہ ہونے کی صورت میں پورے امتحانی عمل کو منسوخ کر دیا جاتا ہے، تو اس کا لاکھوں طلبہ وطالبات کے تعلیمی مستقبل پر انتہائی منفی اثر پڑے گا۔

Published: undefined

این ٹی اے نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ این ٹی اے کی جانب سے مختلف حفاظتی اقدامات کی بدولت غیر منصفانہ طرز عمل اختیار کرنے کے الزامات کے 63 کیسز سامنے آئے، جن پر متعلقہ کمیٹی نے مناسب کارروائی کے لیے اپنی سفارشات پیش کیں۔ ان سفارشات میں 33 امیدواروں کے نتائج روکنا اور 22 طلبہ کے امتحان پر تین سال تک پابندی لگانا شامل ہے۔

Published: undefined

ایجنسی نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ مختلف امتحانی مراکز میں غیر منصفانہ طریقے اپنانے کے معاملات میں 13 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ امتحانات کا انعقاد کرنے والی ایجنسی این ٹی اے نے ان الزامات کو بھی مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا کہ زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کی زیادہ تعداد صرف چند مراکز سے تھی۔ایجنسی نے کہا کہ سرفہرست 100 طلبہ وطالبات کا تعلق ملک بھر کی 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 56 شہروں میں واقع 95 مراکز سے ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ اس معاملے سے متعلق دیگر عرضیوں کی سماعت کرنے جا رہی ہے، جس میں 8 جولائی کو دوبارہ نیٹ 2024 (امتحان) منعقد کرانے کی ہدایت دینے کی مانگ بھی شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined