قومی خبریں

این ٹی اے نے جوائنٹ سی ایس آئی آر-یو جی سی-نیٹ امتحان ملتوی کرنے کا کیا اعلان، کانگریس نے پوچھا ’یہ کیا ہو رہا ہے؟‘

کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لاکھوں طلبا کا مستقبل تاریکی میں ہے، لیکن نریندر مودی اپنی دنیا میں مست ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سی ایس آئی آر</p></div>

سی ایس آئی آر

 

نیٹ امتحان میں بے ضابطگی کو لے کر ہنگامہ اور پھر این ٹی اے کے ذریعہ یو جی سی نیٹ کا امتحان رَد کیے جانے کے بعد اب این ٹی اے نے جوائنٹ سی ایس آئی آر-یو جی سی-نیٹ کا امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ این ٹی اے نے کچھ ناگزیر حالات اور انتظام و انصرام سے متعلق ایشوز کے سبب اس امتحان کو ملتوی کرنے کی جانکاری دی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جوائنٹ سی ایس آئی آر-یو جی سی نیٹ امتحان دراصل جونیئر ریسرچ فیلوشپ کے ایوارڈ اور اسسٹنٹ پروفیسر کی شکل میں تقرری و پی ایچ ڈی مین داخلہ کے لیے ہندوستانی شہریوں کی اہلیت مقرر کرنے کا ایک امتحان ہے۔ یہ امتحان 25 جون سے 27 جون کے درمیان ہونا تھا، لیکن اب این ٹی اے نے اسے ملتوی کر دیا ہے۔ اس امتحان کے لیے نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی آفیشیل ویب سائٹ کے ذریعہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

این ٹی اے کے اس فیصلہ کے بعد کانگریس نے حیرانی ظاہر کی ہے اور مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا بھی کر دیا ہے۔ کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر اس تعلق سے ایک پوسٹ کیا ہے جس میں سوال کیا ہے کہ ’’یہ کیا ہو رہا ہے۔‘‘ اس پوسٹ میں آگے لکھا گیا ہے کہ ’’اب این ٹی اے نے جوائنٹ سی ایس آئی آر-یو جی سی-نیٹ کا امتحان رَد کر دیا ہے۔ یہ امتحان 25 جون سے 27 جون کے درمیان ہونے والا تھا۔ اس سے قبل یو جی سی نیٹ کا امتحان رد ہوا تھا، جبکہ نیٹ امتحان پہلے سے ہی پیپر لیک اور دھاندلی کی شکایت سے گھرا ہوا ہے۔‘‘ پوسٹ کے آخر میں کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ملک کے لاکھوں طلبا کا مستقبل تاریک ہے، لیکن نریندر مودی اپنی دنیا میں مست ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس معاملے میں این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری کا بھی سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ لیا جائے، ساتھ ہی این ٹی اے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ ورون چودھری نے ایک ویڈیو پیغام میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پہلے سے ہی جوائنٹ سی ایس آئی آر-یو جی سی-نیٹ کا پیپر فروخت کر دیا گیا ہے، اور امتحان کے بعد ہنگامہ کھڑا ہونے کے خوف سے اچانک امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined