کورونا کے بڑھتے کیسز اور تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کو خط لکھ کر آف لائن کے ساتھ ساتھ آن لائن امتحان کا متبادل دینے کا مطالبہ رکھا ہے۔ این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا کے کیسز روزانہ تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں اور بیشتر ریاستوں میں طبی خدمات کو مسائل کا سامنا ہے۔ طلبا کی ٹیکہ کاری بھی حال ہی میں شروع ہوئی ہے اور کئی اساتذہ کو دونوں خوراک نہیں لگے ہیں۔ ایسے میں طلبا کی صحت کو جوکھم میں ڈالا جانا مناسب نہیں۔
Published: undefined
اپنے خط میں کندن نے حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے بعد بھی حکومت طلبا کی اہلیت جانچنے کا کوئی نیا طریقہ نہیں دے پائی ہے۔ خط میں این ایس یو آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ فروری اور مارچ میں ہونے والے امتحانات میں طلبا کی اہلیتی جانچ کے لیے نیا طریقہ اپنایا جائے جس سے ان کا سال بھی خراب نہ ہو اور آنے والے وقت میں داخلہ امتحانات پر بھی توجہ دی جا سکے۔
Published: undefined
میڈیا سے بات چیت کے دوران نیرج کندن نے کہا کہ ہمارے پاس ملک بھر سے طلبا اور سرپرستوں کے فون، پیغامات، ای میل آئے ہیں جو آن لائن امتحان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکومت کو اس جانب سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ ہم طلبا کی صحت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز