قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی طلباء یونین انتخابات کے لیے این ایس یو آئی کے امیدواروں کا اعلان، تمام عہدوں پر فتح کا ہدف

کانگریس کی طلبہ تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے دہلی یونیورسٹی طلباء یونین انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اور 4-0 سے فتح کے عزم کا اظہار کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ڈی یو ایس یو انتخابات کے لیے این ایس یو اے کے امیدوار</p></div>

ڈی یو ایس یو انتخابات کے لیے این ایس یو اے کے امیدوار

 

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کی طلبہ تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے جمعہ کے روز دہلی یونیورسٹی طلباء یونین (ڈی یو ایس یو) انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے تنظیم کی صلاحیت پر مضبوط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 4-0 سے فتح کا دعویٰ کیا اور کہا کہ دہلی یونیورسٹی کی سیاسی صورتحال میں ایک اہم تبدیلی وقوعہ پذیر ہونے جا رہی ہے۔

Published: undefined

ورون چودھری نے کہا، ’’ہمیں یقین ہے کہ این ایس یو آئی ان ڈی یو ایس یو کے انتخابات میں 4-0 سے فتح حاصل کرے گی۔ ہمارے پاس طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے ایک واضح منصوبہ عمل ہے، جس کا اعلان ہم کل اپنی پریس کانفرنس میں کریں گے۔ یہ الیکشن طلباء کے حقیقی مسائل کے حل اور یونیورسٹی کے بہتر مستقبل پر مرکوز رہیں گے۔‘‘

Published: undefined

این ایس یو آئی کے امیدواروں میں صدر کے لیے رونک کھتری، نائب صدر کے لیے یش نندل، سیکرٹری کے لیے نمرتا جیف مینا اور جوانٹ سیکرٹری عہدے کے لیے لوکیش چودھری شامل ہیں۔

تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا گیا، ’’ڈی یو ایس یو انتخابات قریب ہیں اور این ایس یو آئی اپنے امیدواروں اور دہلی یونیورسٹی کو بہتر بنانے کے لیے ان کے عزم پر پُر اعتماد ہے۔ طلباء کی بہبود کے لیے منصوبہ عمل کل جاری کیا جائے گا، جس میں طلباء کے تجربے کو بہتر بنانے اور شفاف، جامع قیادت کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص اقدامات شامل ہوں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined