دہل کے شمال مشرقی علاقہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ میں ہوئے تشدد د میں تازہ خبریں ملنے تک 18 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ اس کشیدہ ماحول کے دوران قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے کل رات متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے گاڑی میں بیٹھ کر سیلم پور، بھجن پورا، موج پور، یمنا وہار جیسے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور اس کے بعد دہلی پولیس کے کمشنر اور کئی دیگر اعلی افسران سے میٹنگ کی۔
Published: undefined
واضح رہے خبروں کے مطابق وزارت داخلہ نے متاثرہ علاقوں میں دہلی پولیس کے ساتھ ایس ایس بی اور آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو تعینات کیا ہے۔ ان علاقوں میں ریپڈ ایکشن فورس کے جوان بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ میٹنگ کی۔ ایک میٹنگ میں نو منتخب اسپیشل کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) ایس این شریواستو بھی موجود تھے اور یہ میٹنگ تین گھنٹے تک چلی۔
Published: undefined
واضح رہے اس دوران جواہر لال نہرو اسٹوڈنٹس یونین سے تعلق رکھنے والے طلباء اور سیول رائٹس گروپ کے لوگوں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش کے باہر مظاہرہ کیا اور وہیں پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ ان لوگوں کا مطالبہ ہے کہ دہلی میں ہوئے تشدد کو لے کر اسپیشل میٹنگ طلب کی جائے۔ واضح رہے مشرقی دہلی کے متاثرہ علاقوں میں آج بھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکول بند رہیں گے اور ان علاقوں میں بورڈ کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز