کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا روزگار ختم ہو گیا ہے۔ فیکٹریوں اور کمپنیوں کے بند ہو جانے کی وجہ سے مزدور اپنے گھر جانے کو مجبور ہو گئے ہیں۔ ان میں سے کئی لوگوں کے لیے یو پی اے حکومت کے دوران شروع ہوا منریگا منصوبہ ایک سہارا بن رہا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل 'جن ستّا' پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق کورونا بحران میں منریگا سے جڑے کاموں کی ڈیمانڈ کافی بڑھ گئی ہے۔ اپریل میں اس کے تحت 12841359 لوگوں نے کام مانگا تھا جب کہ مئی میں اس میں 181 فیصد کا اچھال آیا ہے اور منریگا کے تحت کام مانگنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36155787 ہو گئی۔
Published: undefined
یہ اضافہ اس وقت ہوا ہے جب کورونا انفیکشن پھیلنے کے مدنظر سخت لاک ڈاؤن کے دوران لاتعداد لوگوں کی ملازمت چلی گئی تھی۔ نتیجتاً شرمک ٹرینیں چلنے کے بعد مہاجر مزدور اور کامگار میٹرو پولیٹن سٹی سے لوٹ کر آبائی ریاستوں کو آئے، تو انھوں نے گزر بسر کے لیے منریگا منصوبہ سے جڑے کاموں کی طرف رخ کیا۔
Published: undefined
یہی وجہ ہے کہ اب نوجوان بھی منریگا منصوبہ کے تحت کام چاہتے ہیں اور وہ ایسا کر بھی رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق قومی دیہی روزگار گارنٹی منصوبہ کے تحت 9.82 فیصد لوگ 18 سے 30 برس کے درمیان کی عمر کے ہیں، 31.14 فیصد لوگ 31 سے 40 سال کے ہیں، 30.03 فیصد لوگ 41 سے 50 سال کی عمر کے ہیں، 19.27 فیصد لوگ 51 سے 60 سال کے درمیان کے ہیں، 9.39 فیصد لوگ 61 سے 80 سال کے درمیان کے ہیں، جب کہ 0.35 فیصد لوگ 81 سال کے اوپر کے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز