قومی خبریں

بی جے پی اب پارٹی کو صرف توڑتی نہیں بلکہ لے کر بھاگ جاتی ہے: ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر بی جے پی اپنا وعدہ پورا کرتی تو آج ڈھائی سال بعد مہاراشٹر میں ان کا وزیر اعلی ہوتا  لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں کو توڑنے کی سیاست  بی جے پی کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے، پہلے وہ پارٹیاں توڑتے تھے، اب وہ پارٹیوں کو لے کربھاگ جاتے ہیں۔

Published: undefined

اپنے ہی بالا صاحب ٹھاکرے کی قائم کردہ شیو سینا اور اب شرد پوار کی قیادت میں این سی پی کے ساتھ کیا ہوا اس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کو توڑنے کی سیاست کوئی نئی بات نہیں ہے، پہلے وہ پارٹیاں توڑتے تھے، اب پارٹیاں لے کر بھاگ جاتے ہیں۔

Published: undefined

یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ نے اس دعوے کو دہرایا کہ جب وہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں تھے، پارٹی نے انہیں باری باری ڈھائی سال کے لیے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا یقین دلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امت شاہ اپنا وعدہ پورا کرتے تو آج بی جے پی کو وزیر اعلیٰ مل جاتا۔ تاہم، بی جے پی نے شیو سینا کو دھوکا دیا جبکہ وہ اس کے سب سے پرانے ساتھی تھے۔نتیجے کے طور پر، مسٹر ٹھاکرے نے کہا،  انہوں نے 2019 کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے کی تقسیم کے معاملے پر طویل مدتی حلیف بی جے پی کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined