قومی خبریں

’اب بی جے پی کی حمایت نہیں، بلکہ صرف مخالفت ہوگی‘، مودی حکومت کے خلاف بی جے ڈی کا اعلانِ جنگ!

بی جے ڈی صدر نوین پٹنایک نے اپنے اراکی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی کے دوران اڈیشہ کے ایشوز زور و شور سے اٹھائیں اور ایک مضبوط اپوزیشن کی شکل میں اپنا کردار نبھائیں۔

<div class="paragraphs"><p>بی جے ڈی چیف نوین پٹنایک اور پارٹی کے 9 راجیہ سبھا اراکین، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/sasmitpatra">@sasmitpatra</a></p></div>

بی جے ڈی چیف نوین پٹنایک اور پارٹی کے 9 راجیہ سبھا اراکین، تصویر @sasmitpatra

 

بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ مودی حکومت یعنی بی جے پی کی حمایت قطعی نہیں کرے گی۔ یعنی ایک طرح سے بی جے ڈی نے مودی حکومت کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے۔ بی جے ڈی چیف نوین پٹنایک نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ وہ ایوان میں مضبوط اپوزیشن کا کردار نبھائیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آج سے لوک سبھا کی کارروائی شروع ہو گئی اور 27 جون سے راجیہ سبھا کی کارروائی بھی شروع ہو جائے گی۔ اس سے قبل سبھی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں اپنی اپنی بات رکھنے کی پوری تیاری کر لی ہے۔ اسی ضمن میں بی جے ڈی سربراہ نوین پٹنایک نے اپنی پارٹی کے 9 راجیہ سبھا اراکین کے ساتھ میٹنگ کی۔ انھوں نے میٹنگ میں سبھی اراکین پارلیمنٹ کو ایوان کی کارروائی کے دوران مضبوط اپوزیشن کی شکل میں اپنا کردار نبھانے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹنایک نے اپنے اراکین پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ ایوان میں کارروائی کے دوران اڈیشہ کے ایشوز زور و شور سے اٹھائیں۔ میٹنگ کے بعد بی جے ڈی کے راجیہ سبھا رکن سسمت پاترا نے کہا کہ اس بار پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ خاموش نہیں رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس بار برسراقتدار بی جے پی سے اڈیشہ سے متعلق ایشوز کو لے کر سوال کریں گے۔ اڈیشہ کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کریں گے اور ریاست میں خراب موبائل نظام اور کم بینک شاخوں پر سوال پوچھے جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

جب سسمت پاترا سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا بی جے ڈی اب بھی بی جے پی کی قیادت والی حکومت کو حمایت دینے سے متعلق اپنے رخ پر قائم رہے گی؟ تو انھوں نے جواب میں کہا کہ ’’بی جے پی کی اب حمایت نہیں بلکہ صرف مخالفت ہوگی۔ ہم اڈیشہ کے مفادات کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined