قومی خبریں

اب ہریدوار میں ہوئی ٹرین کو دھماکہ سے اڑانے کی سازش، دہرادون میں ریلوے ٹریک پر ڈیٹونیٹر برآمد

اتر پردیش کے رامپور باشندہ ایک شخص کو ریلوے ٹریک کے پاس سے حراست میں لیا گیا ہے، اندیشہ ہے کہ اسی نے یہ ڈیٹونیٹر پلانٹ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

شر پسند عناصر کے ذریعہ ریلوے ٹریک پر پتھر یا دیگر چیزیں رکھ کر ٹرین کو پلٹنے کی سازش لگاتار کی جا رہی ہے۔ تازہ معاملہ اتراکھنڈ کے ہریدوار کا ہے جہاں ٹرین کو دھماکہ سے اڑانے کی بڑی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شر پسند عناصر نے ہریدوار-دہرادون ریلوے ٹریک پر ڈیٹونیٹر پلانٹ کر دیا تھا، لیکن وقت پر اس کی خبر سیکورٹی ایجنسیوں کو مل گئی۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے ایجنسیوں نے ڈیٹونیٹر کو برآمد کیا اور پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

Published: undefined

واقعہ ہریدوار کے موتی چور ریلوے اسٹیشن کے پاس کا ہے۔ اس معاملے میں سیکورٹی ایجنسیوں نے اتر پردیش کے رامپور باشندہ ایک شخص کو حراست میں بھی لیا ہے۔ مقامی سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی ایجنسیاں بھی اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہیں۔ جس نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے، اس کا نام اشوک بتایا جا رہا ہے اور اندیشہ ہے کہ اسی نے یہ ڈیٹونیٹر پلانٹ کیا ہے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک پر ڈیٹونیٹر رکھے جانے کی خبر ملتے ہی ہنگامہ برپا ہو گیا۔ آناً فاناً مقامی پولیس سے لے کر دیگر سیکورٹی ایجنسیاں حرکت میں آ گئیں۔ اسی دوران سی سی ٹی وی کیمرے میں ایک نوجوان ریلوے ٹریک پر مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دکھائی دیا۔ پولیس نے فوراً نوجوان کی شناخت کی اور اسے حراست میں لے لیا۔ اب اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جی آر پی ہریدوار کا کہنا ہے کہ مراد آباد ریلوے ڈویژن کے کنٹرول روم سے اس ڈیٹونیٹر کے بارے میں خبر ملی تھی۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ موتی چور ریلوے اسٹیشن کے پاس ریلوے ٹریک پر ڈیٹونیٹر پلانٹ کیا گیا ہے۔ اس خبر کے بعد جی آر پی دستہ موقع پر پہنچا اور ڈیٹونیٹر برآمد کر اسے ناکارہ بنایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined