لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ پیر کے روز کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی رکنیت بحال کرنے کا استقبال کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انصاف و سچائی کے لیے اپنے بھائی کی لڑائی میں ساتھ دینے کے لیے ملک کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب پارلیمنٹ میں پھر اصلی ایشوز کی آواز گونجے گی۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کانگریس اراکین پارلیمنٹ اور اِنڈیا اتحاد کے لیڈروں کی نعرہ بازی کے درمیان راہل گاندھی کے پارلیمنٹ پہنچنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ملک کی عوام کے اصل ایشوز کی آواز ایک بار پھر پارلیمنٹ میں گونجے گی۔‘‘
Published: undefined
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بذریعہ ٹوئٹ کہا ہے کہ ’’راہل گاندھی جی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑنے والے لاکھوں کانگریس کارکنان اور انصاف و سچائی کی لڑائی کی حمایت کرنے والے کروڑوں ملکی باشندوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔‘‘
Published: undefined
پرینکا گاندھی کا یہ تبصرہ سپریم کورٹ کے ذریعہ ’مودی سرنیم‘ تبصرہ سے متعلق ہتک عزتی معاملہ میں گجرات کورٹ کے ذریعہ راہل گاندھی کو سنائی گئی سزا پر روک لگانے کے تین دن بعد لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ ان کی لوک سبھا رکنیت بحال کرنے کے بعد آیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز