نئی دہلی: شمسی توانائی سے کئی ریلوے اسٹیشنوں کی بجلی کی ضرورت کامیابی کے ساتھ پوری کرنے کے بعد ریلوے جلد ہی اس کا استعمال ٹرین چلانے کے لئے کرے گا۔ مدھیہ پردیش کے بینا میں ریلوے نے اپنی خالی پڑی زمین پر 1.7 میگاواٹ کی شمسی توانائی پلانٹ لگانے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ اسے 25 کے وی کے اوور ہیڈ لائن سے جوڑ کر اس سے ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے۔ پہلی مرتبہ ملک میں شمسی توانائی کے استعمال سے ٹرین چلائی جائے گی۔
Published: 06 Jul 2020, 5:35 PM IST
ریلوے کے افسران نے بتایا کہ ہندوستان ہیوی الیکٹریکل لمٹیڈ (بی ایچ ای ایل) اور انڈین ریلوے کے ذریعہ مشترکہ طور سے لگائے گئے اس پلانٹ کی ٹسٹنگ کا کام شروع ہوگیا ہے اور پندرہ دنوں میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ ریلوے نے سال 2030 تک کاربن نیوٹرل یونٹ لگانے کا ہدف طے کر رکھا ہے۔ اس کوشش کے تحت ایک طرف اسے کاربن کے اخراج میں کمی کرنا ہے تو دوسری طرف درخت لگا کر کاربن سنک تیار کرنا ہے۔
Published: 06 Jul 2020, 5:35 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Jul 2020, 5:35 PM IST
تصویر: پریس ریلیز