قومی خبریں

اب مدھیہ پردیش کی وزیر نے دیا عجیب بیان، ’کورونا سے نمٹنے کے لیے یگیہ کیجیے‘

مدھیہ پردیش کی وزیر برائے سیاحت و ثقافت اوشا ٹھاکر نے کہا کہ ’’یہ اَندھ وشواس نہیں ہے بلکہ ماحولیات کو صاف کرنے کے لیے یگیہ علاج ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کے تئیں سبھی لوگ بیدار ہوں۔‘‘

اوشا ٹھاکر، تصویر آئی اے این ایس
اوشا ٹھاکر، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے قہر کے درمیان بی جے پی لیڈروں اور وزراء کے عجیب و غریب بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ بیان مدھیہ پردیش کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت اوشا ٹھاکر نے دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’یگیہ کرنے سے کورونا کی تیسری لہر ہندوستان کو نہیں چھو پائے گی۔‘‘ دراصل گزشتہ دنوں ماہرین کی طرف سے کورونا کی تیسری لہر آنے کی تنبیہ کی گئی تھی جس سے لوگوں میں خوف پیدا ہو گیا ہے۔ اسی تیسری لہر سے بچنے کے لیے اوشا ٹھاکر نے یگیہ کرنے کی صلاح دی ہے۔

Published: undefined

اوشا ٹھاکر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ماحولیات کو صاف و شفاف کرنے کے لیے یگیہ کر کے اس میں دو-دو آہوتی سبھی ڈالیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ اَندھ وشواس نہیں ہے بلکہ ماحولیات کو صاف کرنے کے لیے یگیہ علاج ہے۔ کورونا کی تیسری لہر کے تئیں سبھی لوگ بیدار ہوں۔‘‘

Published: undefined

غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر کے وجے راگھون نے گزشتہ دنوں تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں کورونا کی مزید ایک لہر ضرور آئے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ چونکہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران کافی معاملے آ رہے ہیں، اس لیے کورونا کی تیسری لہر کب تک آئے گی، اس بارے میں ابھی کچھ بھی کہنا مشکل ہے، لیکن یہ لہر ضرور آئے گی۔ حالانکہ بعد میں انھوں نے یہ بیان دیا تھا کہ اگر لوگ ٹھیک طرح سے اگلی لہر کے تئیں بیدار ہو جائیں تو اس لہر کی تباہی کچھ کم ہو سکتی ہے، یا پھر لہر نہیں بھی آ سکتی ہے۔ ایسے میں کئی ریاستی حکومتیں مزید ایک لہر کی تنبیہ کے درمیان اپنی طبی خدمات کو بہتر کرنے میں مصروف ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined