قومی خبریں

اب دھان خریداری معاملے پر کسانوں نے کیا مظاہرہ کا اعلان، 13 اکتوبر کو کہیں ہائیوے ہوگا جام، تو کہیں روکی جائے گی ٹرین!

کسانوں نے سنگرور کے دھوری، بڈروکھاں، لہراگاگا، بھوانی گڑھ، چھاجلی میں چکہ جام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، کسان لیڈران کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دھان خرید شروع ہوئے 12 دن ہو گئے پھر بھی منڈیوں میں سستی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر، آئی اے این ایس </p></div>

فائل تصویر، آئی اے این ایس

 

سنیوکت کسان مورچہ نے آج ہوئی ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ دھان خرید معاملے میں 13 اکتوبر کو پنجاب میں چکہ جام کیا جائے گا۔ میٹنگ بھارتیہ کسان یونین راجیوال کے ضلع پردھان گرمیت سنگھ کپیال کی قیادت میں کامریڈ تیجا سنگھ سوتنتر بھون میں ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں دھان کی خرید اور شیلروں میں پڑے اسٹاک کو خالی کرنے جیسے ایشوز کو لے کر اتوار (13 اکتوبر) کو پنجاب میں 12 بجے سے 3 بجے تک تین گھنٹے شاہراہ جام کرنے کی تیاریوں پر غور و خوض ہوا۔

Published: undefined

جو جانکاری دی گئی ہے اس کے مطابق سنگرور ضلع کے دھوری، بڈروکھاں، لہراگاگا، بھوانی گڑھ، چھاجلی میں چکہ جام کا منصوبہ ہے۔ میٹنگ میں بھارتیہ کسان یونین ڈکوندا کے ریاستی ڈپٹی چیف گرمیت سنگھ بھٹیوال، کل ہند کسان سبھا اجئے بھون کے ریاستی لیڈر ہردیو سنگھ بخشی والا، کرتی کسان یونین کے ریاستی لیڈر بھوپندر سنگھ لونگووال، کل ہند کسان فیڈریشن کے ریاستی لیڈر منگت رام لونگووال، بھارتیہ کسان یونین کے ڈکوندا دھنیر کے سکریٹری جگتار سنگھ شامل تھے۔

Published: undefined

کسان لیڈران کا کہنا ہے کہ دھان کی خرید شروع ہوئے 12 دن ہو گئے ہیں۔ اس کے باوجود منڈیوں میں اب بھی بہت کم خرید ہو رہی ہے۔ کسان دھان لے کر منڈیوں میں بیٹھے ہیں۔ ان کی پریشانی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ سیزن میں تیزی آنے پر اناج منڈیوں میں دھان کی زیادہ آمد ہوگی۔ پنجاب و مرکزی حکومتیں اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہیں۔ اس روش پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کسانوں نے 13 اکتوبر کو چکہ جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

بھارتیہ کسان یونین ایکتا اُگراہاں کی ریاستی کمیٹی کے ذریعہ پنجاب حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے 13 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک ٹرین کا چکہ جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع پردھان امریک سنگھ گنڈھوا اور دلبارا سنگھ چھاجلا نے بتایا کہ اگر حکومت فوراً دھان نہیں خریدتی تو آنے والے دنوں میں مظاہرہ تیز ہوگا۔ فی الحال اتوار کے روز سنگرور و سنام میں ٹرین روکنے کا منصوبہ ہے۔

Published: undefined

سنگرور بلاک پردھان رنجیت سنگھ لونگووال اور جنرل سکریٹری جگتار سنگھ لاڈی نے کہا کہ پنچایت ووٹ سے یہ ایشوز حل نہیں ہوں گے۔ اس کے لیے احتجاج درج کرانے کی ضرورت ہے۔ گاؤں کی سوسائٹی میں یوریا کھاد نہیں آ رہی، نینو کھاد کے ساتھ دیگر دوائیں کسانوں کو تھمائی جا رہی ہیں۔ کسانوں کو 1700 روپے فی تھیلا قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے جس سے ان کی لوٹ ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined