قومی خبریں

اب آگرہ قلعہ میں واقع مسجد پر تنازعہ، سیڑھیوں کی کھدائی کے لیے عدالت میں عرضی داخل

ایک غیر معروف ہندو تنظیم نے آگرہ کی عدالت سے آگرہ قلعہ کے احاطے میں واقع مسجد کے سیڑھیوں کی کھدائی کا حکم دینے کی عرضی داخل کی ہے

<div class="paragraphs"><p>آگرہ قلعہ / Getty Images</p></div>

آگرہ قلعہ / Getty Images

 

آگرہ: ایک غیر معروف ہندو تنظیم نے آگرہ کی عدالت سے آگرہ قلعہ کے احاطے میں واقع مسجد کے سیڑھیوں کی کھدائی کا حکم دینے کی عرضی داخل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ عرضی شری کرشن جنم بھومی سنرکشت سیوا ٹرسٹ آگرہ کے صدر پیوش پانڈے اور دو دیگر لوگوں نے آگرہ کے سول جج (سینئر ڈویزن) کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔

Published: undefined

عرضی میں کہا گیا ہے کہ کرشن کی مورتیوں کو مغل بادشاہ اورنگزیب آگرہ لائے تھے، جنہوں نے مبینہ طور پر 1670 میں متھرا میں کرشن جنم بھومی مندر کو منہدم کر دیا تھا۔ آگرہ قلعہ کے دیوان خاص میں چھوٹی یا بیگم صاحبہ مسجد کے نام سے مشہور مسجد میں کھدائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی جانب سے محفوظ عمارت قرار دی گئی ہے۔

Published: undefined

شری کرشن جنم بھومی سرنکشت سیوا ٹرسٹ نے یہ عرضی اس مہینے کے شروع میں دائر کی تھی۔ جس میں شاہی مسجد، آگرہ قلعہ، آگرہ کی انتظامیہ کمیٹی، چھوٹی مسجد دیوان خاص جہاں آرہ بیگم مسجد، آگرہ قلعہ، اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ اور شری کرشن جنم استھان سیوا سنستھان کو فریق بنایا گیا ہے۔ شری کرشن جنم بھومی سیوا سنستھان شری کرشن جنم بھومی ٹرسٹ کی رہنمائی میں سنبھالتا ہے۔

Published: undefined

ایک ہندو مذہبی مبلغ دیوکی نندن ٹھاکر نے کہا ’’ہم نے عدالت سے ان مورتیوں کو سیڑھیوں سے ہٹانے اور متھرا میں شری کرشن جنم بھومی واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔‘‘ عرضی گزار نے چھوٹی مسجد کی سیڑھیوں پر نقل و حرکت پر پابندی کی بھی درخواست کی ہے، تاہم عدالت نے حکم امتناعی دینے سے انکار کرتے ہوئے سماعت کی اگلی تاریخ 31 مئی مقرر کی ہے۔

Published: undefined

آگرہ میں کلکٹریٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سکریٹری احمد نے کہا کہ ایسا محسوس ہوا ہے کہ اس عرضی کا مقصد پروپیگنڈہ پھیلانا اور شہر کے امن کو خراب کرنا ہے۔ مقامی اسلامیہ ایجنسی کے چیئرمین محمد زاہد نے کہا کہ ’’ہمیں آگرہ کی عدالت سے کیس کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔‘‘ خیال رہے کہ اسی طرح کا ایک معاملہ متھرا کی ایک عدالت میں پہلے ہی زیر التوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined