مہاتما گاندھی کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے والے سَنت کالی چرن مہاراج کی ایک بار پھر گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس بار مہاراشٹر کے ٹھانے شہر کی پولیس نے ہندو مذہبی پیشوا کالی چرن مہاراج کو مہاتما گاندھی کے خلاف متنازعہ بیان دینے کے معاملے میں چھتیس گڑھ سے گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق کالی چرن مہاراج کو بدھ کی رات چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ ایسے ہی ایک معاملے میں جیل میں بند تھا۔ کالی چرن مہاراج کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر ٹھانے لے جایا جا رہا ہے اور آج شام تک مقامی عدالت میں اس کی پیشی ہوگی۔
Published: undefined
اس سے قبل گزشتہ سال 26 دسمبر کو چھتیس گڑھ کی راجدھانی میں منعقد ایک تقریب میں مہاتما گاندھی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں رائے پور پولیس نے کالی چرن مہاراج کو گرفتار کیا تھا۔ 12 جنوری کو مہاراشٹر کے وَردھا کی پولیس نے اسے اسی طرح کے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ نوپاڑا تھانے کے ایک افسر نے بتایا کہ مہاتما گاندھی کے خلاف مبینہ متنازعہ بیان کو لے کر این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیر جتیندر اوہاڈ کی شکایت کی بنیاد پر کالی چرن کے خلاف درج معاملے میں رائے پور سے اسے گرفتار کیا گیا۔
Published: undefined
اس سے قبل پونے پولیس نے بھی 19 دسمبر 2021 کو وہاں منعقد ’شیو پرتاپ دِن‘ پروگرام میں مبینہ طور سے اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں کالی چرن مہاراج کو گرفتار کیا تھا۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے ذریعہ مغل سپہ سالار افضل خان کو مارے جانے کے واقعہ کی یاد میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined