قومی خبریں

اب اتر پردیش کے اسکولوں میں بچوں کو بتائی جائیں گی سرکاری منصوبوں کی خوبیاں، گائیڈلائن جاری

جاری گائیڈلائن کے مطابق روزانہ 15 منٹ کے لیے ریاست کے مڈل اسکولوں میں دعائیہ اجلاس کا انعقاد ہوگا جس میں عزائم، بہتر خیالات، سوال و جواب، اہم خبریں اور قومی ترانہ وغیرہ شامل ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>اسکول میں درس و تدریس کا منظر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اسکول میں درس و تدریس کا منظر، تصویر آئی اے این ایس

 

اتر پردیش کی یوگی حکومت نے سرکاری مڈل اسکولوں کے لیے ایک خاص گائیڈ لائن جاری کیا ہے۔ اس گائیڈ لائن کے مطابق اسکولوں میں اب بچوں کو مرکزی و ریاستی حکومت کے منصوبوں کو جانکاری دی جائے گی۔ اس سلسلے میں مڈل ایجوکیشن ڈائریکٹر کی طرف سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ رواں تعلیمی اجلاس سے گائیڈلائن پر عمل کیا جائے۔ محکمہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً اسکولوں میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کلاسز شروع ہونے سے پہلے کئی طرح کے پروگرام ریاستی مڈل اسکولوں کے لیے لازمی کر دیا گیا ہے۔

Published: 26 Sep 2024, 5:11 PM IST

میڈیا رپورٹس کے مطابق جو گائیڈلائن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق روزانہ 15 منٹ کے لیے مڈل اسکولوں میں دعائیہ اجلاس کا انعقاد ہوگا جس میں عزائم، بہتر خیالات، سوال و جواب، اہم خبریں اور قومی ترانہ وغیرہ کو شامل کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ملک کو فخر کا موقع فراہم کرنے والے نئے واقعات کے بارے میں بھی طلبا کو جانکاری دی جائے گی۔

Published: 26 Sep 2024, 5:11 PM IST

بتایا جاتا ہے کہ گائیڈلائن کے مطابق بہتر خیالات، اہم خبروں اور سوال و جواب اسکول کے نوٹس بورڈ پر ہر روز الگ الگ طالب علم سے لکھوایا جائے گا۔ علاوہ ازیں ’نیا سویرا‘ پروگرام کے تحت ہفتہ میں 2 ایجوکیشن افسر اسکولوں میں طلبا کو زندگی کے اقدار، ڈسپلن، کیریئر، روز مرہ کے معمولات سمیت کئی دیگر اہم امور پر اپنی بات رکھیں گے۔ پروگرام میں اسکول کے پرانے طلبا اور مختلف شعبوں میں کامیاب اشخاص کو بھی بچوں سے گفتگو کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

Published: 26 Sep 2024, 5:11 PM IST

اتر پردیش کے سبھی سرکاری اسکولوں میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے اہم منصوبوں مثلاً سُکنیا سمردھی یوجنا، مکھیہ منتری ابھیودے یوجنا، مکھیہ منتری بال سیوا وغیرہ کی جانکاری طلبا کو دی جائے گی۔ ان سبھی پروگراموں کو 15 منٹ کے دعائیہ اجلاس میں مستقل طور پر روزانہ کیا جانا ہے۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ آئندہ دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحان مراکز پر ’میک اِن انڈیا‘ کی جھلک بھی دیکھنے کو ملے گی۔ امتحان مراکز پر امتحان کی مانیٹرنگ کے لیے جو بھی مشینیں لگائی جائیں گی وہ سودیشی ہوں گی۔ اس سلسلے میں بھی حکم جاری کیا جا چکا ہے۔

Published: 26 Sep 2024, 5:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Sep 2024, 5:11 PM IST