سری گنگا نگر: راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع میں رائے سنگھ نگر میونسپل کے نائب صدر ہریش ڈابی سمیت 15 بی جے پی اور آزاد کونسلر کانگریس میں شامل ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میونسپل بورڈ میں اب کانگریس کونسلروں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ اس سے بی جے پی میونسپل صدر منیش کوشل ٹونی اقلیت میں آگئے ہیں۔ بورڈ میں کل 35 کونسلر ہیں۔ سمجھا جارہا ہے کہ میونسپلٹی کے صدر منیش کوشل اور نائب صدر ہریش ڈابی کی آپسی رنجش اور گروپ بازی کے سبب یہ پھیر بدل ہوا ہے۔
Published: undefined
دوپہر میں ہریش ڈابی سمیت 18 کونسلر پدم پور میں جاکر کانگریس ایم ایل اے گرمیت کنور سے ملے۔ ان میں تین کانگریس کے کونسلر شامل تھے۔ ڈابی سمیت 15 کونسلروں نے کانگریس کی رکنیت اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ گرمیت کنور نے انہیں پارٹی کی رکنیت حاصل کرائی۔
Published: undefined
کانگریس کی رکنیت حاصل کرنے والوں میں بی جے پی کو چھوڑ کر آنے والے کونسلر سونینا شاہ، اشوک گوئل، چرنجیت سنگھ عرف گنگ، ملکہ سونی، جگدیش کڈیلا، سنیل نائک اور خود میونسپلٹی کے نائب صدر ہریش ڈابی شامل ہیں۔ آزاد کونسلروں میں فتح چند اگرول، سنجے نائک، ہنس راج نائک، سریندر عرف وکی، شیام سندر بالمیکی، نتیش بشنوئی، شرون پاریک اور سروج کانڈا شامل ہیں۔
Published: undefined
دس مہینے قبل میونسپل بورڈ کے انتخاب میں صدر عہدے کے امیدوار نہ بنائے جانے کے معاملے پر اشوک گوئل پارٹی سے ناراض چل رہے تھے۔ 35 رکنی بورڈ کے لئے بی جے پی کے 16 اور کانگریس کے تین کونسلر منتخب ہوئے تھے جبکہ 16 کونسلر آزاد منتخب ہوئے تھے۔ منیش کوشل ٹونی آزاد کونسلر منتخب ہوئے، لیکن بی جے پی نے انہیں صدر کے الیکشن میں ٹکٹ دے دیا۔ کوشل آزاد میونسپل صدر منتخب ہوئے۔ ان کے سامنے کانگریس نے امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ میونسپل ایکٹ کے مطابق میونسپلٹی کے خلاف ابھی تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا سکتی۔ ایکٹ میں التزام ہے کہ منتخب میونسپل صدر کی مدت کار کم سے کم دو برس مکمل ہونے کے بعد ہی تحریک عدم اعتماد پیش کی جاسکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula