لکھیم پور معاملہ میں چارج شیٹ داخل ہو نے کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے کیونکہ اس چارج شیٹ میں وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کے بیٹے کا نام بھی ہے ۔ اب مرکزی وزیر مملکت پر مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھے گا ۔چارج شیٹ میں مشرا کے بیٹے کا نام آنے کے بعد کسان رہنما راکیش ٹکیت نے اشارہ دیا ہے کہ اب کسان تنظیمیں ٹینی کے استعفے کا مطالبہ کریں گی۔
Published: undefined
اس تعلق سے راکیش ٹکیت نے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ لکھیم پور معاملہ میں ایس آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ سب منصوبہ بند تھا ، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور کا بیٹا کیس میں مرکزی ملزم ہے۔ چارج شیٹ کے بعد ٹینی کو کابینہ میں بنائے رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے۔ حکوت اجے مشرا ٹینی کو فوری طور پر براخاست کرے ۔‘‘ اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات ہیں اور اب ٹینی کا کابینہ میں بنے رہنا ایک انتخابی مدا بھی بن سکتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ تین اکتوبر کو لکھیم پور میں وزیر کے بیٹے کی گاڑی نے کسانوں کو کچل دیا تھا۔ کل وزیر کے بیٹے کے خلاف پانچ ہزار صفحات کی چارج شیٹ داخل ہوئی اور ذرائع کے مطابق چارج شیٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اجے مشرا کا بیٹا آشیش مشرا موقع پر موجود تھا یعنی چارج شیٹ میں کسانوں کے الزامات کو صحیح مانا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے لکھیم پور معاملہ میں چار کسانوں کی موت ہو گئی تھی جس کے بعد غصہ میں آئےکسان مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور مظاہرین نے گاڑی کے ڈرایئور سمیت چار بی جے پی کارکنا کو بھی مار دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز