جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ 90 سیٹوں میں سے اس اتحاد نے 49 سیٹوں پر قبضہ کیا ہے، یعنی اکثریت کے لیے ضروری 46 سیٹوں سے 3 سیٹیں زیادہ حاصل ہوئی ہیں۔ اس کامیابی کے بعد جہاں نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر کا وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا اعلان کیا، وہیں کانگریس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ حکومت سازی کے بعد پوری توجہ مرکز کے زیر انتظام اس خطہ کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے پر ہوگی۔
Published: undefined
آج دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کی عوام نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد کو واضح اکثریت دی ہے۔ یہاں حکومت بنانے کے بعد ہماری پوری ترجیح یہ ہوگی کہ مرکز کے زیر انتظام اس خطہ کو ریاست کا درجہ ملے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جموں و کشمیر میں ملی کامیابی پر ووٹرس کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا ہے، اور عزم ظاہر کیا ہے کہ انڈیا اتحاد کی حکومت عوام کی امیدوں پر ہر طرح سے کھڑا اترے گی۔ کھڑگے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’جموں و کشمیر کے لوگوں کو کانگریس پارٹی اور نیشنل کانفرنس اتحاد کو خدمت کا موقع دینے کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ جی اور نائب صدر و اتحادی حکومت کے مکھیا عمر عبداللہ کو شاندار جیت کے لیے مبارکباد۔‘‘
Published: undefined
کانگریس صدر نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’یہ مینڈیٹ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں، عوام کے حقوق کی تلفی اور استحصال و آئینی اداروں کے غلط استعمال کے خلاف دیا ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’ہمارے اتحاد کی حکومت آپ کی امیدوں پر پوری طرح سے کھڑا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ آپ کی خوشحالی اور آئینی حقوق کی حفاظت کے لیے انڈیا اتحاد پوری طرح سے پرعزم ہے۔‘‘
Published: undefined
دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے میڈیا سے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں 10 سال بعد انتخاب ہوا۔ جموں و کشمیر سے ریاست کا درجہ چھینا گیا اور مرکزی حکومت نے ایل جی کے ذریعہ وہاں جس طرح حکومت چلائی، اسے سبھی نے دیکھا۔ اس دوران وہاں نہ عام لگ محفوظ رہے اور نہ سیاح محفوظ رہے۔ کشمیری پنڈتوں سے کیے گئے وعدے بھی فراموش کر دیے گئے۔ جموں و کشمیر کے باشندوں نے ایک واضح مینڈیٹ دیا ہے، اس لیے وہاں کے لوگوں کو بہت مبارکباد۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined