نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آیوروید اور روایتی طبی طریقہ کار کو اہم قرار دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے دوران پوری دنیا نے آیوروید کی اہمیت کو سمجھا ہے اور موجودہ وقت آیوروید اور روایتی طریقہ علاج کو عالمی سطح پر فروغ دینے کا سب سے مناسب وقت ہے۔ مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چوتھے عالمی آیوروید فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔
Published: 13 Mar 2021, 8:36 AM IST
وزیر اعظم نے کہا،’عالمی سطح پر آیوروید کے سلسلے عوام کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے اور پوری دنیا یہ جاننے کے لیے مشتاق ہے کہ جدید اور روایتی طریقہ علاج کی دوائیں اچھی صحت کے لیے کس طرح مددگار ہیں۔ پوری دنیا میں عوام قوت مدافعت کو بڑھانے سمیت آیوروید کے مختلف فائدوں کو محسوس کر رہے ہیں۔ اس اسٹیج کے ذریعے میں دنیا میں آیوروید پر کام کرنے والے ان سبھی لوگوں کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے آیووید کو فروغ دیا ہے۔ یہ جوش و ولولہ اور عزم پوری انسانیت کے لیے مفید ہوگا‘۔
Published: 13 Mar 2021, 8:36 AM IST
مودی نے آیوروید کے شعبے میں مہیا مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’آیوروید کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے ایک شاندار موقع ہمارا منتظر ہے جسے ہمیں نہیں کھونا چاہیے۔ نوجوان بڑے پیمانے پر آیوروید کی اشیاء کا استعمال کر رہے ہیں اور آیوروید کو میڈیکل سائنس سے وابستہ ہونے کی بیداری پھیل رہی ہے۔‘‘
Published: 13 Mar 2021, 8:36 AM IST
عالمی آیوروید فیسٹیول 12 مارچ سے 19 مارچ تک چلے گا۔ اس میں ورچول میڈیم سے طبی شعبے سے وابستہ ملک اور بیرون ملک کی معروف شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر کرن ریجوجو، مرکزی وزیر وی مرلی دھرن، فکی کے چیئرمین ادے شنکر اور سابق فکی چیئرپرسن ڈاکٹر سنگیتا ریڈی بھی شامل ہیں۔
Published: 13 Mar 2021, 8:36 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Mar 2021, 8:36 AM IST
تصویر: پریس ریلیز