نیشنل کمپنی لاء ٹریبونل (این سی ایل ٹی) کے حکم کے بعد مرکز نے جمخانہ کلب کے مینجمنٹ کے لیے اس کی جنرل کمیٹی میں ڈائریکٹر کی شکل میں دو بی جے پی لیڈروں سمیت 6 لوگوں کو نامزد کیا ہے۔ کارپوریٹ معاملوں کی وزارت نے بی جے پی کے قومی ترجمان نلن کوہلی اور دہلی بی جے پی جنرل سکریٹری کلجیت سنگھ چہل کو دہلی جمخانہ کلب کی جنرل کمیٹی میں ڈائریکٹر کی شکل میں نامزد کیا ہے۔
Published: undefined
جمخانہ کلب میں نامزد دیگر اراکین میں سابق الیکٹرانکس اور آئی ٹی سکریٹری اجئے ساہنی، ایس ایس بی کے سابق ڈائریکٹر جنرل بال کمار راجیش چندر، سابق انڈین ریونیو افسر آشیش ورما اور سابق خفیہ بیورو چیف ملئے کمار سنہا شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے جمخانہ کلب کی جنرل کمیٹی کے ڈائریکٹر کے طور پر الگ الگ علاقوں میں تجربہ کار لوگوں کو نامزد کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی نوتقرر ڈائریکٹرس نے جمخانہ کلب کے کام کا تجزیہ شروع کر دیا ہے۔
Published: undefined
گزشتہ ہفتے این سی ایل ٹی نے حکومت کو مینجمنٹ کے لیے دہلی جمخانہ کلب کی جنرل کمیٹی (جی سی) میں ڈائریکٹر کی شکل میں 15 اشخاص کو نامزد کرنے کی اجازت دی تھی۔ چیئرمین، جسٹس رام لنگم سدھاکر اور رکن نریندر کمار بھولا نے کمپنی ایکٹ، 2013 کی دفعہ 241 اور 242 کے تحت مرکز کے ذریعہ ایک عرضی پر حکم پاس کیا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کلب کے معاملوں کو مفاد عامہ کے برعکس چلایا جا رہا تھا۔
Published: undefined
عرضی کو منظوری دیتے ہوئے ٹریبونل نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مدعا علیہ نمبر 1 کمپنی (دہلی جمخانہ کلب) کی جنرل کمیٹی میں ڈائریکٹر کی شکل میں مقرر کیے جانے والے 15 اشخاص کو نامزد کرنے اور کمپنی کے معاملوں کے مطابق مینجمنٹ کرنے کی اجازت ہے۔ ٹریبونل نے اپنے 149 صفحات کے حکم میں کہا کہ ڈائریکٹرس کو تین مہینے میں ایک بار یا جب بھی ضرورت ہو، ایک رپورٹ داخل کرنی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined