قومی خبریں

’اب یا تو دیویندر فڑنویس سیاست میں رہیں گے یا میں رہوں گا‘، ادھو ٹھاکرے نے دیا کھلا چیلنج

ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی لیڈر فڑنویس کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ سیدھے ہیں تب تک سیدھے رہیں گے، اگر ٹیڑھے ہوئے تو توڑ دیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ادھو ٹھاکرے اور دیوندر فڑنویس،&nbsp;تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ادھو ٹھاکرے اور دیوندر فڑنویس، تصویر آئی اے این ایس

 

بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان سیاسی اختلافات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر ادھو ٹھاکرے اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس ایک دوسرے کی تنقید کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔ بدھ کے روز شیوسینا افسران کی میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے دیویندر فڑنویس کو کھلا چیلنج دے کر سبھی کو حیران کر دیا۔ انھوں نے ’آر یا پار‘ کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک سیاسی جنگ شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ ’’یا تو فڑنویس سیاست میں رہیں گے، یا میں رہوں گا۔‘‘

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ سیدھے ہیں، تب تک سیدھے رہیں گے۔ اگر ٹیڑھے ہوئے تو توڑ دیں گے۔ اس بار انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو بھی نہیں بخشا۔ ان پر ادھو ٹھاکرے نے حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالا صاحب کا نام لینے کے لائق نہیں ہیں۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’بی جے پی نے شروع سے ہی جوڑ توڑ کی سیاست کی ہے۔ میں آج اس پلیٹ فارم سے اعلان کرتا ہوں کہ جس کو جانا ہے وہ ابھی جائے، آج تک ہم نے اتنا کچھ برداشت کیا ہے اور اب تک کھڑا ہوں، اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم رہیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’سب کچھ برداشت کرنے کے بعد اب میں بضد ہوں۔ اب یا تو فڑنویس سیاست میں رہیں گے یا میں رہوں گا۔ ممبئی میں رہ کر آپ کسی مراٹھی آدمی کو گھر یا ملازمت نہیں دیں گے۔ جہاں سے آئے ہو وہیں جاؤ۔‘‘

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے پی ایم مودی کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ شیوسینا کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس ایک طرف اقتدار، پیسہ اور سرکاری مشینری ہے، لیکن میری حمایت میں کارکنان ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ممبئی میں انتخاب آخری مرحلہ تک ہونا چاہیے تھا۔ آپ نے اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ تو خرید لیے، لیکن آپ کارکنان کو نہیں خرید سکتے۔ لوک سبھا میں زیادہ بڑی جیت کی امید تھی۔ اکھلیش یادو، ممتا بنرجی سے اس دوران ملاقات ہوئی۔ کئی لوگوں نے کہا کہ آپ نے ملک کو نئی سمت دکھائی ہے، ہم ایسے ہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined