ہندوستان میں کورونا وائرس کا نیا اسٹرین تیز رفتاری کے ساتھ لوگوں کو اپنی گرفت میں لے رہا ہے۔ ہر ریاست میں اور ہر شہر میں مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ مہاراشٹر میں تو حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ ادھو ٹھاکرے حکومت نے 15 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکن یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر میں اب کورونا کی رفتار دھیمی پڑ چکی ہے اور بہار و اتر پردیش جیسی ریاستوں میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہو گیا ہے۔
Published: undefined
ایک رپورٹ کے مطابق بہار میں اس وقت کورونا پھیلنے کی رفتار سب سے زیادہ ہے جہاں 22.47 فیصد کی تیزی سے کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ دوسرے مقام پر اتر پردیش ہے جہاں 20.01 فیصد کی تیزی سے کورونا وائرس اپنا اثر دکھا رہا ہے۔ تیسرے مقام پر اڈیشہ ریاست ہے جہاں کورونا پھیلنے کی شرح 15.73 فیصد ہے۔ دہلی (14.78 فیصد) اور جھارکھنڈ (14.70 فیصد) اس فہرست میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں مقام پر ہیں۔ گویا کہ اب مہاراشٹر ان پانچ ریاستوں میں شامل نہیں ہے جہاں کورونا کی رفتار سب سے زیادہ تیز ہے۔
Published: undefined
کورونا پھیلنے کی سب سے کم شرح چنڈی گڑھ میں ہیں جہاں اس کی رفتار محض 1.32 فیصد ہے اور پھر دوسرے مقام پر پنجاب ہے جہاں 1.33 فیصد کی شرح سے کورونا کا پھیلاؤ ہو رہا ہے۔ مہاراشٹر اس فہرست میں تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے جو ادھو حکومت کے لیے ایک بڑی خوشخبری کہی جائے گی۔ مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن میں اضافہ کی شرح 3.28 فیصد ہے۔ اس فہرست میں چوتھے اور پانچویں مقام پر بالترتیب کیرالہ (7.69 فیصد) اور مدھیہ پردیش (7.93 فیصد) ریاستیں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined