بہار اور جھارکھنڈ میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران پُل منہدم ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، اور اب منی پور میں بھی ایک پُل منہدم ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کے امپھال مغرب ضلع میں ایک پُل گر گیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پُل پر سے ایک ٹرک گزر رہا تھا۔
Published: undefined
منہدم پُل کا نام ’بیلی پُل‘ بتایا جا رہا ہے۔ پیر کے روز افسران نے حادثہ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اتوار کے روز سرزد ہوا۔ وانگوئی پولیس تھانہ حلقہ کے موتم فیبو میں جب لکڑی سے لدا ایک ٹرک امپھال ندی موجود پُل سے گزر رہا تھا تو اچانک یہ پُل ٹوٹ گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ٹرک جب ندی میں گرا تو علاقہ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے ٹرک میں سوار تین لوگوں کو بچا لیا، لیکن ڈرائیور لاپتہ ہو گیا۔ ڈرائیور کی شناخت ایم ڈی بوراجو کے طور پر ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 45 سال ہے۔ اس کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
Published: undefined
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر وائی کھیم چند نے جائے حادثہ کا دورہ کر حالات کا جائزہ لیا ہے۔ انھوں نے اس دوران جانکاری دی کہ ’’میں نے متعلقہ افسران سے تین دنوں کے اندر جانچ رپورٹ سونپنے اور پُل کی جلد از جلد مرمت کرنے کو کہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسا لگتا ہے جیسے حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز