نئی دہلی: وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ اب بورڈ کے امتحانات سال میں دو بار لیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 11ویں اور 12ویں جماعت میں طلبا کو دو زبانوں کا مطالعہ کرنا لازمی ہوگا۔ مرکز نے بدھ کو نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مطابق تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ 2024 کے تعلیمی سیشن کے لیے نصابی کتب تیار کی جائیں گی۔
Published: undefined
نئے نصاب کے فریم ورک کا اعلان وزارت تعلیم نے کیا۔ وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے فریم ورک کے تحت بورڈ کے امتحانات سال میں دو بار لیے جائیں گے۔ یہی نہیں طلبا کو بہترین نمبر رکھنے کی اجازت ہوگی۔ وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے فریم ورک کے تحت، بورڈ کے امتحانات مہینوں کی کوچنگ اور روٹ لرننگ کے مقابلے طلبا کی سمجھ اور مہارت کی سطح کا جائزہ لیں گے۔
Published: undefined
وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے تحت 11ویں اور 12ویں جماعت کے طلبا کو دو زبانیں پڑھنی ہوں گی جن میں سے کم از کم ایک ہندوستانی ہونی چاہیے۔ وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے فریم ورک کے تحت کلاسوں میں نصابی کتب کو 'کور‘ کرنے کے موجودہ رواج سے گریز کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم نے کہا کہ نصابی کتب کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز