ہری دوار اور رائے پور کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہندوؤں کے سامنے واحد راستہ ہے کہ سبھی کو ہندو بنایا جائے۔ 25 دسمبر کو ایک تقریب میںانہوں نے کہا کہ "ہندوؤں کے سامنے واحد ایک راستہ یہی کہ ان تمام لوگوں کو ہندو مذہب میں واپس لایا جائے جنہوں نے اپنا مادری مذہب چھوڑ دیا ہے۔" وہ یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال مندروں اور مٹھوں کا ہدف طے کیا جانا چاہئے کہ انہوں نے کتنے لوگوں کا مذہب تبدیل کیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ تیجسوی سوریہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر بحث میں رہتے ہیں۔ ان کے اس بیان کو اس نقطہ نظر سے دیکھا جا رہا ہے جس میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ تمام ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک جیسا ہے اور وہ سب ہندو ہیں۔ سوریہ بی جے پی یووا مورچہ کے قومی صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف مذہب کی تبدیلی کو روکنے سے کام نہیں چلے گا۔ بلکہ اس وقت ہندو مذہب کو چھوڑنے والوں کو ترجیح دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ہندو مذہب کے مذہبی اور ثقافتی ورثے کو بچانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
Published: undefined
سوریہ نے کہا کہ ہندو اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کریں۔ وہ یہیں نہیں رکے، ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں عددی طاقت جہاں سیاسی طاقت دیتی ہے، وہیں آبادی کی طاقت ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوتوا کے بغیر ہندو مذہب کا وجود نہیں ہے۔ ہندوتوا نظریہ ہی ہمیں ہندومت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف حملہ کرنا سکھاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز