لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان اسمبلی نے استعفی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے شکوہ آباد سیٹ سے رکن اسمبلی ڈاکٹر مکیش ورما نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دےدیا ہے۔ ورما نے ریاستی بی جے پی کے صدر سوتنتر دیو سنگھ کو استعفیٰ پیش کیا۔
مکیش ورما نے حال ہی میں یوگی حکومت میں وزیر کے عہدے سے استعفی دینے والے سوامی پرساد موریہ کو اپنا رہنما قرار دیتے ہوئے بی جے پی پر دلتوں اور پسماندوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ پارٹی کے ریاستی صدر کو ان کی طرف سے 11 جنوری کو استعفی بھیجا گیا ہے۔
مکیش ورما نے استعفی پیش کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارے لیڈر سوامی پرساد موریہ ہیں۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے۔ آنے والی دنودں میں کئی اور لیڈر بھی ہمیں حمایت کریں گے۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو موریہ نے بھی وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔اس کے بعد جمعرات کو وزیر جنگلات دارا سنگھ چوہان نے بھی حکومت سے استعفی دے دیا۔ اس دوران موریہ کے حامی کچھ اراکین اسمبلی نے بھی بی جے پی سے خود کو الگ کر لیا۔ کم از کم پانچ ارکان اسمبلی ایسے ہیں جو پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
Published: 13 Jan 2022, 2:39 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Jan 2022, 2:39 PM IST