مرکزی کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں اناج کی ذخیرہ اندوزی سے متعلق ایک انتہائی اہم منصوبہ کو منظوری دی گئی۔ اس میٹنگ میں کوآپریٹو سیکٹر میں اناج کے ذخیرے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے ’فوڈ اسٹوریج اسکیم‘ کو منظوری دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’آج کابینہ میٹنگ میں کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کی سب سے بڑے اناج ذخیرہ اندوزی منصوبہ کی منظوری پر فیصلہ لیا گیا۔‘‘
Published: undefined
انوراگ ٹھاکر نے بتایا کہ ملک میں ابھی مجموعی طور پر 1450 لاکھ ٹن اناج کے ذخیرہ کی صلاحیت ہے، لیکن اب اس میں 700 لاکھ ٹن ذخیرہ کی صلاحیت مزید بڑھائی جائے گی۔ اس کے بعد ذخیرہ کی مجموعی صلاحیت 2150 لاکھ ٹن ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے دنیا کی سب سے بڑی فوڈ اسٹوریج اسکیم شروع کریں گے۔ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کوآپریٹو کمیٹیوں کو رفتار دینے کے لیے کئی اقدام کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت ہر بلاک میں 2000 ٹن ذخیرہ کی صلاحیت کا گودام بنایا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ہندوستان دنیا میں اناج کے سب سے بڑے پروڈیوسرز میں سے ایک ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سبھی بڑے پروڈیوسر ممالک مثلاً چین، امریکہ، برازیل، روس، ارجنٹائنا وغیرہ کے پاس اپنی سالانہ پیداوار سے زیادہ کی ذخیرہ کی صلاحیت موجود ہے۔ ہندوستان میں اناج کے ذخیرہ کی صلاحیت سالانہ پیداوار کا صرف 47 فیصد ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اناج کی بربادی ہوتی ہے اور کسانوں کو پیداوار فوراً بیچنی پڑتی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined