رام پور: سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور یوپی حکومت کے سابق کابینہ وزیر اعظم خان پر حکومتی شکنجہ لگاتار کسا جا رہا ہے۔ اب اعظم خان کے محمد علی جوہر ٹرسٹ کو حکومتی نوٹس موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے دفتر اور رام پور پبلک اسکول کو خالی کر دیا جائے۔
Published: undefined
نوٹس چسپاں کرتے ہوئے عمارت کو ایک ہفتہ کے اندر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں حکومت کی طرف سے خط موصول ہونے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے 5 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اعظم خان کے محمد علی جوہر ٹرسٹ کو ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر کی طرف سے نوٹس موصول ہوا ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں منگل کو اتر پردیش کی کابینہ نے محمد علی جوہر ٹرسٹ کو لیز پر دی گئی 41000 مربع فٹ سے زیادہ زمین کی ملکیت واپس لینے کی تجویز کو منظوری دی تھی اور اسے ریاستی حکومت کے سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ سکول انسپکٹر اس ضلع میں سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک افسر ہے۔ اس نوٹس میں کابینہ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے 7 دن کے اندر عمارت خالی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
Published: undefined
اتر پردیش حکومت نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا رام پور ضلع میں پرانا مرتضیٰ ہائر سیکنڈری اسکول، جس میں ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر اور بیسک ایجوکیشن آفیسر کا دفتر واقع تھا، 30 سال کے لیے مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ، رام پور کو 100 روپے سالانہ کے حساب سے لیز پر دیا گیا تھا۔ لیز پر الاٹ کی گئی عمارت/زمین کو واپس لینے اور اس کی ملکیت ریاستی حکومت (سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) میں دینے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اعظم خان، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹا عبداللہ اعظم اس وقت رام پور کی ایک عدالت سے فرضی برتھ سرٹیفکیٹ کیس میں مجرم قرار دئے جانے کے بعد جیل میں قید ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula