سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں تین ماہ سے زیادہ وقت سے عدالتی حراست میں جیل میں بند سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ہائی کورٹ کے 3 مئی کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔
Published: undefined
جسٹس سنجیو کھنہ اورجسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے ہیمنت سورین کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل کپل سبل کی جانب سے بار بار جلد سماعت کی درخواست کئے جانے پر ای ڈی کو نوٹس جاری کیا اور معاملے کو 17 مئی کو درج کرنے کی ہدایت کی۔
Published: undefined
بنچ اس معاملے کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران یا جولائی میں غور کے لیے لسٹ بنانا چاہتی تھی، لیکن کپل سبل نے سماعت کے لیے جلد لسٹ بنانے کی درخواست کی۔ انہوں نے تاریخوں کی لسٹ کا بھی حوالہ دیا کیونکہ سپریم کورٹ نے ہیمنت سورین کو اپنی گرفتاری اور کیس میں تاخیر کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا تھا، جس سے 2024 کے عام انتخابات کے دوران ہیمنت سورین کے حقوق مبینہ طور پر متاثر ہوئے۔
Published: undefined
اپنی دلیل کی حمایت میں، کپل سبل نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جمعہ کے روز یکم جون تک دی گئی عبوری ضمانت اور اپنی عرضی کی پیشگی کاپی ای ڈی کے وکیل کو 6 مئی کو فراہم کرنے کا حوالہ دیا۔ بنچ نے ابتدائی طور پر اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہ اس معاملے کی سماعت 20 مئی کو کی جائے گی، کپل سبل نے کہا کہ یہ ایک 'بہت بڑی ناانصافی' ہوگی اگر 17 مئی کو معاملے کی سماعت نہیں ہوسکی تو بہتر ہوگا کہ عدالت اسے خارج کر دے، کیونکہ اس وقت تک ریاست میں لوک سبھا کے انتخابات ختم ہوجائیں گے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مسٹر سورین کا معاملہ مسٹر کیجریوال کے معاملے میں جمعہ کو پاس کیے گئے حکم کے دائرہ کار میں آتا ہے، جس میں انہیں انتخابات کے دوران مہم چلانے کے لیے عبوری ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined