قومی خبریں

’بھارت رتن سے کچھ نہیں ہوگا، کسانوں کے مسائل حل کرنے ہوں گے‘، نریش ٹکیت نے مودی حکومت کو کیا متنبہ

نریش ٹکیت کا کہنا ہے کہ جینت چودھری کو اب کسانوں کے مسائل حل کرانے ہوں گے، اگر وہ ایسا نہیں کرا سکے تو انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

<div class="paragraphs"><p>نریش ٹکیٹ، تصویر ٹوئٹر@<a href="https://twitter.com/NareshTikait">NareshTikait</a></p></div>

نریش ٹکیٹ، تصویر ٹوئٹر@NareshTikait

 

مظفر نگر: ’بھارتیہ کسان یونین‘ کے صدر چودھری نریش ٹکیت کا کہنا ہے کہ راشٹریہ لوک دل کے صدر جینت چودھری بی جے پی کے ساتھ گئے ہیں، اب انہیں کسانوں کے مسائل حل کرا دینا چاہئے۔ اگر وہ یہ نہیں کرا پاتے ہیں تو انہیں اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ حکومت بھی سمجھ لے کہ صرف بھارت رتن دینے سے کام نہیں چلے گا بلکہ کسانوں کے مسائل بھی حل کرنے ہوں گے۔

Published: undefined

ایک نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے نریش ٹکیت نے کہا کہ جینت چودھری بی جے پی کے ساتھ گئے ہیں۔ اب انہیں ملک کے کسانوں کے مسائل حل کرانے کے لیے آگے آنا چاہئے۔ اگر وہ مسائل حل نہیں کراپاتے ہیں تو بات الٹی پڑ سکتی ہے۔  نریش ٹکیت نے کہا کہ ’’16 فروری کو کسان لاک ڈاؤن ہے۔ پورے ملک کا کسان ایک ہے۔ سرکار پنجاب یا ہریانہ کے کسانوں کو اکیلا سمجھنے کی بھول نہ کرے۔‘‘

Published: undefined

سابق وزیر واعظم چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دیئے جانے پر نریش ٹکیت نے کہا کہ ’’صرف بھارت رتن سے کسانوں کا کام نہیں چلے گا۔ گنے کا مسئلہ ہے، ایم ایس پی اور دیگر مسائل ہیں، انہیں حل کرنا ہوگا۔ حکومت کو یہ بھی سمجھنا چاہئے کہ کسان ہی ملک کا پیٹ بھرتے ہیں اور کسان اپنی تحریک سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’پورے ملک کے کسانوں کی نگاہیں دہلی پر ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined