قومی خبریں

پی ایم مودی کی سری نگر کی تقریر میں کوئی نئی بات نہیں تھی، عوام کی امیدیں ٹوٹیں: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم خود انتخابات کا اعلان نہیں کر سکتے، لیکن انہیں اسمبلی انتخابات کرانے کے بارے میں کچھ کہنا چاہیے تھا۔

<div class="paragraphs"><p>عمر عبداللہ / آئی اے این ایس</p></div>

عمر عبداللہ / آئی اے این ایس

 

نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی یہاں آئے اور تقریر کی لیکن ان کی تقریر میں کوئی نئی بات نہیں تھی، جموں و کشمیر کے لوگوں کی امیدوں پر انہوں نے پانی پھیر دیا۔ وہ اپنی پارٹی کی ایک تقریب میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔

Published: undefined

این سی کے نائب صدر نے کہا کہ ''میں نے تقریر میں کوئی نئی بات نہیں دیکھی۔ انہوں نے وہی باتیں کہیں جن کے بارے میں وہ بات کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے جمہوریت کی بحالی کے بارے میں ایسا کچھ نہیں کہا جو لوگ سننا چاہتے تھے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم خود انتخابات کا اعلان نہیں کر سکتے، لیکن انہیں کم از کم سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ 31 ستمبر کی آخری تاریخ سے پہلے اسمبلی انتخابات کرانے کے بارے میں کچھ کہنا چاہیے تھا۔

Published: undefined

عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیر اعظم کو کہنا چاہئے تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جو مدت دی گئی ہے اس سے قبل انتخابات ہوں گے، انہیں مکمل ریاست کا درجہ دینے سے متعلق بات کرنی چاہئے تھی، انہیں بیروزگار نوجوانوں کے روزگار کے پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے تھا، انہیں یومیہ مزدری کرنے والوں کو مستقل روزگار دینے کے بارے میں کچھ کہنا چاہئے تھا، انہیں بجلی کی قلت کے بارے میں کچھ کہنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے ان سب پر کچھ نہیں کہا۔ ہمیں امید تھی کہ مودی ان سب پر کچھ بولیں گے لیکن ہماری امیدوں پر پانی پھر گیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے بارہمولہ کے سابق ایم ایل اے جاوید حسین بیگ نے اپنے حامیوں کے ساتھ این سی میں شمولیت اختیار کی۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ اور پدم شری ایوارڈ یافتہ مظفر حسین بیگ کے بھتیجے جاوید حسین بیگ کو حال ہی میں اپنی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ وہ 2014 میں بارہمولہ اسمبلی حلقہ سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (PDP) کے ایم ایل اے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined