ملک میں مہنگائی کا سامنا کرنے والے عوام کے لئے راحت کی کہیں سے کوئی خبر نہیں ہے۔ اب عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ کیونکہ ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں تین سے پانچ گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے پہلے آپ کو جو پلیٹ فارم ٹکٹ کے لئے 10 روپے خرچ کرنا پڑتے تھے۔ وہیں اب اس کے لئے آپ کو 30 سے 50 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ دہلی میں 10 روپے کے بجائے اب آپ کو پلیٹ فارم ٹکٹ کے لئے 30 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
Published: undefined
دہلی کے علاوہ ممبئی میں بھی پلیٹ فارم ٹکٹوں کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ممبئی میں ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں 5 گنا اضافہ کیا ہے۔ سنٹرل ریلوے نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے کچھ بڑے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ ریلوے کے مطابق، ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینل، دادر اور لوک مانیا تلک ٹرمینل میں پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت کو پہلے کی شرح 10 روپے کے بجائے 50 روپے کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
کورونا وبا کی وجہ سے دہلی کے بڑے اسٹیشنوں پر طویل مدت کے بعد پلیٹ فارم ٹکٹ کی سروس دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ یہ سروس گزشتہ رات سے پھر شروع کردی گئی ہے۔ واضح ہو کہ ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے والے مسافروں کے لئے جب ان کے رشتہ دار ریلوے اسٹیشن پر ان کو روانہ کرنے آتے ہیں تو انہیں پلیٹ فارم کا ٹکٹ لینا لازمی ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں جب پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کر دیا گیا تو لوگوں کو اپنی جیبیں اور کھالی کرنی پڑیں گی۔
Published: undefined
غور طلب بات یہ ہے کہ ایک سال پہلے پلیٹ فارم ٹکٹ کی سہولت کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے بند کردی گئی تھی، تاکہ صرف مسافر ہی اسٹیشن پر پہنچ سکیں اور اسٹیشن پر زیادہ بھیڑ نہ پڑھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز