رواں ماہ جن 2 پارلیمانی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوا تھا، ان میں وائناڈ کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کی پارلیمانی سیٹ ناندیڑ بھی شامل ہے۔ ان دونوں ہی پارلیمانی سیٹوں پر کانگریس نے فتح کا پرچم لہرایا ہے۔ پہلے تو وائناڈ سیٹ سے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے تقریباً 4.11 لاکھ ووٹوں سے تاریخی فتح حاصل کی، اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ناندیڑ سیٹ پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے دوران آخری راؤنڈ میں بڑا الٹ پھیر ہوا اور کانگریس امیدوار رویندر وسنت راؤ چوہان نے جیت حاصل کر لی۔
Published: undefined
دراصل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بہت دیر تک بی جے پی امیدوار سنتوک راؤ ہمبرڈے سبقت بنائے ہوئے نظر آ رہے تھے، لیکن آخری راؤنڈ کی گنتی ختم ہونے کے بعد جب ڈاٹا اپڈیٹ کیا گیا تو رویندر چوہان کی جیت پر مہر لگی دکھائی دی۔ رویندر چوہان نے بی جے پی امیدوار کو 1457 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ رویندر چوہان کو جہاں 5 لاکھ 86 ہزار 788 ووٹ حاصل ہوئے، وہیں سنتوک راؤ کو 5 لاکھ 85 ہزار 331 ووٹ ملے۔ اس سیٹ پر تیسرا مقام ونچت بہوجن اگھاڑی امیدوار اویناش وشوناتھ کو حاصل ہوا جنھوں نے 80 ہزار 179 ووٹ حاصل کیے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ رویندر چوہان کے والد وسنت راؤ چوہان نے 2024 لوک سبھا انتخاب میں ناندیڑ سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کے اچانک انتقال سے یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی اور ضمنی انتخاب کی ضرورت پڑ گئی۔ ایسے حالات میں جب مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں مہایوتی نے حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے، ناندیڑ سیٹ پر کانگریس کا قبضہ ایک بڑی حصولیابی ہے۔
Published: undefined
دلچسپ بات یہ ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخاب میں مہایوتی کی شاندار کامیابی کے بعد دہلی واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جب نریندر مودی نے پارٹی کارکنان سے خطاب کیا تو ناندیڑ لوک سبھا سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب کا بھی تذکرہ کیا تھا۔ انھوں نے غلطی سے دعویٰ کر دیا کہ ناندیڑ میں جیت کے ساتھ مہاراشٹر میں بی جے پی کے لوک سبھا سیٹوں کی تعداد 9 سے بڑھ کر 10 ہو گئی ہے۔ ان کے اس بیان کے کچھ دیر بعد ہی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ نے جب اس سیٹ کا فائنل ریزلٹ اپڈیٹ کیا تو اس میں کانگریس امیدوار کو کامیاب دکھایا گیا۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ ناندیڑ لوک سبھا کی دونوں اسمبلی سیٹوں (ناندیڑ نارتھ اور ناندیڑ ساؤتھ) پر مہایوتی میں شامل شندے گروپ والی شیوسینا کے امیدوار نے جیت درج کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز