نئی دہلی: ملک میں شدید کورونا بحران کے درمیان آکسیجن، ویکسین اور ادویات کی کمی کے سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ اس وبا کے خلاف لڑائی غائب ہوکر نہیں بلکہ پوری تیاری کے ساتھ آکر جیتی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کورونا ویکسین، آکسیجن اور دوائی وغیرہ کی کمی کے تعلق سے پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین، آکسیجن اور دوائیوں کے ساتھ وزیراعظم بھی غائب ہیں‘‘۔ بچے ہیں تو صرف سینٹرل وسٹا، ادویات پر جی ایس ٹی اور یہاں، وہاں وزیر اعظم کی تصاویر۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے ٹسٹ کم ہونے پر یوگی حکومت کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’’ہائی کورٹ میں یوپی حکومت کا حلف نامہ ریاست میں کورونا سے لڑنے کی اصل کہانی بیاں کرتا ہے۔ ٹیسٹ کم ہو رہے ہیں۔ ایمبولینس کا انتظام صحیح نہیں ہے۔ آکسیجن اور دوائی سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے۔ حکومت کو یہ احساس کب ہوگا کہ کورونا سے لڑائی جھوٹ سے نہیں، زیادہ ٹسٹنگ سے جیتی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined