نیٹ پیپر لیک پر پورے ملک میں برپا ہنگامے کے دوران مہاراشٹر سے ایک اور سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ مہاراشٹر میں پیپر لیک معاملے کی تفتیش کر رہی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نیٹ پیپر لیک کے ملزمین نے حکومت کے گریڈ سی اور گریڈ بی کے بھرتی امتحانات میں بھی دھاندلی کی ہے۔ دراصل لاتور کی پولیس کو ملزمین کے پاس سے نیٹ کے طلبہ کے علاوہ گریڈ سی اور گریڈ بی کی بھرتی کے امتحان دینے والوں کے بھی ہال ٹکٹ ملے ہیں۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق نیٹ پیپر لیک کے ملزمین کے پاس برآمد ہونے والے ان دیگر امتحانات سے متعلق دستاویز سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پیپر لیک کے ملزمین صرف میڈیکل داخلہ کے امتحانات میں ہی دھاندلی نہیں کر رہے تھے بلکہ وہ حکومت کے بھرتی امتحانات میں بھی دھاندلی کر رہے تھے۔ پولیس کو بھی اس بات کا شبہ ہے کہ نیٹ پیپر لیک کے ملزم گنگادھر گنڈے اور اس کے ساتھی میڈیکل کے داخلے کے امتحانات کے علاوہ ریاستی حکومت کے ذریعے منعقد کیے جانے والے امتحانات میں بھی مجرمانہ عمل انجام دے رہے تھے۔
Published: undefined
لاتور پولیس کی جانچ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نیٹ پیپر لیک معاملے میں مفرور ملزم گنگادھر گنڈے ٹیچرس اور ایجنٹ کے درمیان مشترکہ کڑی ہے۔ مہاراشٹر کی لاتور پولیس کی جانچ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ گنگادھر بہار کے کچھ لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ بہار کے جن لوگوں سے گنگادھر رابطے میں تھا وہ نیٹ کے طالب علم ہیں یا ایجنٹ ہیں؟ اس کے بارے میں ابھی تک کوئی پختہ بات سامنے نہیں آئی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ جانچ کے دوران پولیس کو کچھ واٹس ایپ چیٹس اور نمبر ملے ہیں جس سے یہ واضح ہوا کہ گنگادھر بہار کے کچھ لوگوں سے رابطے میں تھا۔
Published: undefined
لاتور پولیس نے ابتدائی جانچ کے دوران ملزمین سے 8 نیٹ طلباء کا ہال ٹکٹ برآمد کیا تھا لیکن گرفتاری کے بعد چار اور ہال ٹکٹ برآمد کئے ہیں۔ پولیس کو کل 12 ہال ٹکٹ ملزمین کے واٹس ایپ چاٹ میں ملے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان سے گریڈ سی اور بی کے امتحانات کے ہال ٹکٹ بھی ملے ہیں جن کی تصدیق کا کام جاری ہے۔ مہاراشٹر پولس جلد ہی اس ضمن میں بہار پولیس کی مدد لے سکتی ہے۔ حالانکہ بہار پولیس کے ذریعے جاری جانچ کو اب سی بی آئی کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گنگادھر گنڈے جسے پولیس اس معاملے میں کلیدی ملزم قرار دے رہی ہے، اس کا تعلق مہاراشٹر کے سانگلی سے ہے مگر وہ گڑگاؤں میں رہتا ہے اور ایک آٹو موبائل کمپنی میں کام کرتا ہے۔ اسی درمیان گنگادھر کی بیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ اتراکھنڈ پولیس نے گنگادھر کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ وہ 25 جون سے گنگادھر سے بات نہیں کر پا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined