مرکزی وزیر صحت نے دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک ایسا بیان دیا جس پر لوگ اس غلط فہمی میں مبتلا ہو گئے کہ پورے ملک میں لوگوں کو مفت کورونا ویکسین ملنے والی ہے۔ دراصل ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا ویکسنیشن کے لیے ’ڈرائی رَن‘ کا عمل جاری ہے۔ اسی کے تحت دہلی میں ایک سنٹر پر مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن پہنچ گئے اور میڈیا کے سامنے کہہ دیا کہ ’’کورونا کا ٹیکہ دہلی ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں شہریوں کو مفت لگایا جائے گا۔‘‘ بیان سے ظاہر ہے کہ غلط فہمی پھیلنی ہی تھی، لیکن غالباً انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور پھر فوری طور پر ایک ٹوئٹ کیا جس سے واضح ہوا کہ کورونا ویکسین سبھی کو مفت نہیں ملنے جا رہی۔
Published: undefined
ڈاکٹر ہرش وردھن نے جو ٹوئٹ کیا اس میں انھوں نے بتایا کہ ’’کووڈ-19 ویکسنیشن کے پہلے مرحلہ میں پورے ملک میں ایک کروڑ ہیلتھ ورکرس اور 2 کروڑ فرنٹ لائن ورکرس کو مرکزی حکومت کی طرف سے ویکسین کی خوراک مفت دستیاب کرائی جائے گی۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’ملک کورونا ویکسنیشن ڈرائیو کے لیے پوری طرح تیار ہے، جیسے ہی ویکسین کو ہری جھنڈی ملے گی، ٹیکہ کاری مہم شروع ہو جائے گی۔‘‘
Published: undefined
ٹوئٹ سے ظاہر ہے کہ طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن ورکرس کو کورونا ویکسین مفت دی جائے گی، یعنی میڈیا کے سامنے ’دہلی ہی نہیں پورے ملک کے شہریوں‘ کو مفت کورونا ویکسین دینے کا جو بیان ڈاکٹر ہرش وردھن نے دیا تھا، وہ عام شہریوں کے بارے میں نہیں تھا۔ بہر حال، اچھی بات یہ ہے کہ کورونا ٹیکہ کاری کی تیاری مرکزی حکومت زور و شور سے کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے عوام سے کہا کہ ’’کووڈ ٹیکہ کاری کو لے کر کئی افواہیں اڑ رہی ہیں جس پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگ صرف حکومت کی طرف سے جاری اطلاعات کو ہی سچ سمجھیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز