نئی دہلی: شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں آج اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔ اب تک جاری نتائج اور رجحانات کے مطابق تریپورہ اور ناگالینڈ میں تصویر صاف نظر آ رہی ہے۔ تریپورہ میں بی جے پی اور ناگالینڈ میں این ڈی پی پی (بی جے پی اتحاد) کی اقتدار میں واپسی ہو رہی ہے۔ میگھالیہ میں سی ایم کونراڈ سنگما کی پارٹی این پی پی 26 سیٹوں پر آگے ہے۔ بی جے پی اتحاد ناگالینڈ میں 43 اور تریپورہ میں 34 سیٹوں پر آگے ہے۔ تریپورہ میں 16 فروری کو اور ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو انتخابات ہوئے تھے۔
Published: undefined
تریپورہ میں بی جے پی لگاتار دوسری مرتبہ واپسی کرتی نظر آ رہی ہے اور فی الحال 34 سیٹوں پر آگے ہے۔ ناگالینڈ میں 60 میں سے 55 سیٹوں کے رجحانات آ گئے ہیں۔ یہاں بی جے پی اتحاد 43 سیٹوں پر آگے ہے۔ یہاں این پی ایف 3 جبکہ دیگر امیدوار 8 سیٹوں پر آگے ہیں۔
Published: undefined
ادھر، میگھالہ کی بات کریں تو یہاں کورناڈ سنگما کی این پی پی آگے چل رہی ہے۔ تازہ رجحانات میں این پی پی 25 سیٹوں پر آگے ہے۔ ٹی ایم سی صرف 5 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ دیگر امیدوار 16 سیٹوں پر سبقت حاصل کر چکے ہیں۔ میگھالہ میں کانگریس پانچ جبکہ بی جے تین سیٹوں پر آگے ہیَ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined