سرینگر: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعہ کے شب سے ہی برف باری کا ایک اور مرحلہ شروع ہوا۔
گذشتہ شام شروع ہوئی برف باری سے ہفتہ کی صبح تک پوری وادی نے سفید چادر اوڑھ لی تھی۔
برف باری سے جہاں معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں وہیں کشمیر یونیورسٹی نے ہفتہ کو لئے جانے والے انٹرنس امتحانات ملتوی کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب سے وقفہ وقفہ سے جاری برف باری کے نتیجے میں میدانی علاقوں میں دن کے گیارہ بجے تک قریب تین سے چار انچ برف جمع ہوئی تھی جبکہ بالائی علاقوں میں زائد از ڈیڑھ فٹ برف جمع ہوئی تھی۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے صوبائی ڈائریکٹر سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ وادی میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے 23 جنوری تک جاری رہ سکتا ہے تاہم بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاری برف باری سے وادی میں زمینی وفضائی رابطہ منقطع ہوسکتا ہے۔
ادھرصوبائی کمشنر کشمیر بصیر خان نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ وادی کے نو اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی توقع ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرات کے پیش نظر گھروں سے باہر نکلنے میں احتیاط کریں۔
Published: undefined
متعلقہ محکمہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ وافر مقدار میں اشیائے خورد ونوش اپنے لئے دستیاب رکھیں۔ادھر محکمہ کی ایڈوائزری کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنروں نے کسی بھی آفاتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔برف ہٹانے کے لئے مشینوں اور افرادی قوت کو کام پر لگادیا گیا ہے۔
تمام ضلع انتظامیوں نے ہیلپ لائنز قائم کی ہیں تاکہ برف باری کی وجہ سے کسی بھی مشکل صورتحال کے پیش نظر بر وقت اقدام کئے جائیں۔ تاہم مطلع رات بھر ابر آلود رہنے کے باعث وادی میں سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔
Published: undefined
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سےکم درجہ حرارت بالترتیب منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لیہہ میں کم سے کم دررجہ حرارت منفی 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ کٹرہ میں 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
تمام تصاویر یو این آئی
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined