قومی خبریں

’غیر حیاتیاتی وزیر اعظم ماسکو جا رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈر منی پور‘، پی ایم مودی پر جے رام رمیش کا زوردار حملہ

راہل گاندھی کے منی پور دورے کے حوالے سے گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ نے بھی وزیر اعظم مودی سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے پوچھا ہے کہ آخر آپ 18-18 گھنٹے کرتے کیا ہیں؟

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پیر (8 جولائی) کو منی پور کے جیریبام ضلع پہنچے اور وہاں ریلیف کیمپوں میں متاثرین سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے پی ایم مودی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر حیاتیاتی وزیر اعظم نریندر مودی ماسکو جا رہے ہیں اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی منی پور جا رہے ہیں۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 17 مہینوں میں منی پور کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ انہوں نے منی پور کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات نہیں کی، منی پور کی سیاسی پارٹیوں، وہاں کے ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی سے ملاقات نہیں کی۔ جے رام رمیش نے کہا کہ راہل گاندھی کا یہ تیسرا دورہ ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ ان کا درد ہمارا درد ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ منی پور پر تبصرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہاں آئینی مشینری، آئینی نظام تباہ ہو چکا ہے اور ہم منی پور حکومت پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ روس پر کہا کہ میں نے آج وزیر اعظم سے تین سوال پوچھے ہیں۔ منموہن سنگھ اور پوتن کے ساتھ روسی وزیر اعظم دمتری میدویدیو سے 16 بار ملاقات ہو ئی ہے۔ لیکن پوتن اور وزیر اعظم مودی کے درمیان 10 سالوں میں صرف 11 بار ملاقات ہوئی ہے۔ کیا روس اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں کچھ نرمی آگئی ہے؟ جے رام رمیش نے جو باتیں خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے کہی ہیں، انہیں باتوں کوانہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر بھی کیا ہے۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ ہندوستان کی برآمدات بمشکل 3.5 بلین ڈالر ہے لیکن روس سے ہماری درآمدات تقریباً 46 بلین ڈالر ہیں۔ یہ ایک خوفناک تجارتی عدم توازن ہے۔ ہمارے وزیر اعظم کی حکمت عملی کیا ہے؟ کیا وہ اس بارے میں روس کے صدر سے بات کریں گے؟ اس کے ساتھ ہی جے رام رمیش نے کہا کہ تیسرا اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ 50 ہندوستانی جوان روسی فوج میں لڑ رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہاں کوئی ملازمت نہیں ہے۔ ہمارے وزیر اعظم اس پر خاموش کیوں ہیں؟

Published: undefined

دریں اثنا بھوجپوری لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے بھی راہل گاندھی کے منی پور دورے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ نیہا سنگھ راٹھوڑ نے لوک سبھا الیکشن کے دوران وزیراعظم کے ’کون راہل؟‘ کے حوالے سے طنزکرتے ہوئے پوچھا ہے کہ آخر آپ 18-18 گھنٹے کرتے کیا ہیں؟ نیہا سنگھ راٹھوڑ نے وزیر اعظم مودی سے سوال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اب تو اپوزیش لیڈر’کون راہل؟‘ بھی منی پورجا رہے ہیں۔ آپ کب جائیں گے؟ اپنے ہی ملک کے لوگوں کو آپ اس طرح بے سہارا کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟ آپ 18-18 گھنٹے کرتے کیا ہیں؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined