شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کو آج اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ایک معاملہ میں انھیں اور ان کے تین ساتھیوں کے خلاف غیر ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف جسٹس نے یہ وارنٹ سال 2015 میں درج ایک معاملے کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق یہ معاملہ شاہین خان نامی ایک خاتون نے درج کرایا تھا جس میں وسیم رضوی اور ان کے ساتھیوں پر مار پیٹ کے ساتھ ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Published: undefined
شاہین خان کے ذریعہ داخل عرضی میں بتایا گیا ہے کہ وہ 2015 میں رستم نگر واقع درگاہ حضرت عباس کی زیارت کے لیے گئی تھیں، تبھی وسیم رضوی اور ان کے ساتھیوں نے مار پیٹ کی اور بدسلوکی بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ وسیم رضوی کئی وجہ سے ایک متنازعہ شخصیت رہے ہیں۔ ان پر ڈرائیور کی بیوی کے ساتھ عصمت دری کرنے کا الزام بھی عائد کیا جا چکا ہے، اور قرآن سے کچھ آیات کو نکالے جانے کا مطالبہ کرنے پر انھیں مسلم طبقہ کی تنقید کا بھی نشانہ بننا پڑا۔ قرآن کے خلاف دیے گئے وسیم رضوی کے بیان کو دیکھتے ہوئے ان کے گھر والوں نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز