بی جے پی نے برج بھوشن شرن سنگھ کا ٹکٹ کاٹ کر کے ان کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو یوپی کی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں سماج وادی پارٹی نے بھگت رام مشرا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس نشست کے لیے کاغذات نامزدگی 3 اپریل کو ختم ہوئی تھی جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری تھی۔
Published: undefined
اب کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ختم ہو گئی ہے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد اس نشست پر 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو ان ساتوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں کچھ خامیاں تھیں جس کی وجہ سے انہیں مسترد کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
قیصر گنج سیٹ سے چندر پرکاش سنگھ، نبی احمد، ونود کمار پٹیل، اشوک سنگھ، گووند، سنجیو کمار اور ونیت کمار کے کاغذات نامزدگی کچھ وجوہات کی بنا پر مسترد کر دیے گئے ہیں۔ یہ سیٹ اس بار بحث کا مرکز بنی ہے کیونکہ خواتین پہلوانوں کی جانب سے مختلف الزامات کے بعد بی جے پی نے موجودہ رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔
Published: undefined
تاہم اس علاقے میں برج بھوشن شرن سنگھ کا غلبہ ہے۔ وہ 1992 سے یہاں کی سیاست میں سرگرم ہیں۔ ایسے میں اس بار بی جے پی نے قیصر گنج سے امیدوار کے نام کا اعلان کافی تاخیر سے کیا ہے۔امیدوار بھی کوئی اور نہیں بلکہ خود برج بھوشن شرن سنگھ کا اپنا چھوٹا بیٹا کرن بھوشن شرن سنگھ ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کی جانب سے اس سیٹ پر برج بھوشن شرن سنگھ کا بیٹاچناؤ لڑ رہا ہے ۔ اس سیٹ پر بہوجن سماج پارٹی نے بھی برہمن کارڈ کھیلتے ہوئے نریندر پانڈے کو ٹکٹ دیا ہے۔ ایسے میں اس بار قیصر گنج میں مقابلہ سہ رخی ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ برج بھوشن شرن سنگھ اس سیٹ سے لگاتار تین بار ایم پی رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined