نوئیڈا: نوئیڈا کے سیکٹر 93 اے میں واقع ٹوئن ٹاورز اتوار کے روز زمیں دوز کر دیئے گے۔ اس عمارت کو 3700 کلوگرام دھماکہ خیز مواد کی مدد سے صرف 9 سیکنڈ میں مہندم کیا گیا۔ جس کے زمیں دوز ہونے کے ساتھ ہی آسمان پر گردوغبار کے بادل چھا گئے اور عمارت ملبے میں تبدیل ہو گئی۔
Published: 28 Aug 2022, 3:45 PM IST
رپورٹ کے مطابق مٹی کا یہ طوفان اگلے تین سے چار دنوں تک لوگوں کو پریشان کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی اس سے بچنے کے لیے بچوں اور بوڑھوں کو ماسک پہننے کی ضرورت ہوگی۔ عمارت کے گرنے کو دیکھنے کے لیے کافی لوگ جمع ہوئے اور بہت سے لوگ فاصلے پر موجود اپارٹمنٹ کے اوپر کھڑے ہو کر اس لمحے کو اپنے کیمروں میں قید کرتے بھی نظر آئے۔
Published: 28 Aug 2022, 3:45 PM IST
دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر وپل سنگھ نے کہا کہ عمارت گرنے کے بعد دو طرح کی دھول ہوا میں اڑتی ہے۔ مٹی کے موٹے ذرات تو فوراً زمین پر گر جائیں گے لیکن چھوٹے ذرات کافی دیر تک ہوا میں موجود رہیں گے۔ دھول کے چھوٹے ذرات دو سے تین کلومیٹر کے علاقے میں اگلے تین سے چار روز تک موجود رہیں گے۔ اگر ہوا کی رفتار زیادہ رہی تو یہ ذرات اس سے کم وقت میں ہی دور ہو جائیں گے۔
Published: 28 Aug 2022, 3:45 PM IST
اسی درمیان اگر موقع پر بارش ہو گئی تو حالات بہت جلد معمول پر آ جائیں گے۔ لوگوں کو اس سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کی ضرورت ہوگی، کیونکہ سیمنٹ کے چھوٹے ذرات جو نظر نہیں آتے انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور بعد میں پھیپھڑوں میں جا کر مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔
Published: 28 Aug 2022, 3:45 PM IST
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہدام کے بعد عمارت کے ملبے کو لے جانے میں بھی وقت لگے گا اور جب اسے ٹرکوں کے ذریعے لے جایا جائے گا تو یہ دیکھنا ہو گا کہ ٹرکوں کو صحیح طریقے سے ڈھانپا جا رہا ہے یا نہیں۔ اس عمارت کو گرانے میں 17 کروڑ روپے کا بوجھ بلڈر کو برداشت کرنا پڑے گا، جب کہ ملک میں عمارت مسمار کرنے کا ایسا پہلا واقعہ ہوگا جو تاریخ میں درج ہوا۔
Published: 28 Aug 2022, 3:45 PM IST
مسمار کرنے سے پہلے فائنل ٹرگر باکس سے منسلک کیا گیا۔ اس کے بعد 0 سے 10 تک کی الٹی گنتی شروع ہوئی اور دھماکہ کے ساتھ عین 2.30 بجے عمارت محض 9 سیکنڈ میں زمیں بوس ہو گئی۔ ٹوئن ٹاورز کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو عمارت گرانے کے لیے دوسری سوسائٹی میں پناہ دی گئی تھی، سپر ٹیک کی ایمرالڈ سوسائٹی میں موجود تمام لوگوں سے گھر خالی کرا لیا گئے تھے۔
Published: 28 Aug 2022, 3:45 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Aug 2022, 3:45 PM IST