فیزکس کے لیے سال 2021 کے نوبل ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے سیوکورو مانیبے، کلاؤس ہاسیلمین اور جیورجیو پاریسی کو فیزکس میں مشترکہ طور پر 2021 کا نوبل ایوارڈ دیا ہے۔ تینوں سائنسدانوں کو یہ انعام پیچیدہ فیزکس سسٹم کی ہماری سمجھ میں بے مثال تعاون کے لیے دیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ فیزکس میں نوبل ایوارڈ کا اعلان سویڈن کی راجدھانی اسٹاک ہوم واقع رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے ذریعہ ہی کیا جاتا ہے۔ ابھی تک فیزکس کے شعبہ میں بہترین تعاون کے لیے 216 لوگوں کو نوبل ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے، اور ان میں چار خواتین شامل ہیں۔ 2020 میں فیزکس کا نوبل ایوارڈ مشترکہ طور پر روجر پینروج، رینہارڈ جینجیل اور اینڈریا گیز کو دیا گیا تھا۔
Published: undefined
نوبل اسمبلی کے مطابق فیزکس ایوارڈس کا وہ شعبہ تھا جس کا تذکرہ الفریڈ نوبل نے 1895 میں اپنی وصیت میں پہلی بار کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ انیسویں صدی کے آخر میں کئی لوگ فیزکس کو سائنس میں سب سے آگے مانتے تھے اور شاید الفریڈ نوبل نے بھی اسے اسی طرح سے دیکھا۔ ان کی اپنی تحقیق بھی فیزکس سے ہی جڑی ہوئی ہے۔ بہر حال، اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والے شخص کو ایک گولڈ میڈل کے ساتھ 1.14 ملین ڈالر نقد میں دیئے جاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز