بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے اتر پردیش میں پولیس حراست میں عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف احمد کے قتل معاملے میں بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ جرم اور جرائم پیشوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، لیکن یوپی میں جو ہوا وہ غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یوپی میں عتیق کا جناز نہیں نکلا، بلکہ قانون کا جنازہ نکلا ہے۔‘‘
Published: undefined
دہلی سے پٹنہ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ ذاتی طور پر جرم اور جرائم پیشوں سے ان کی قطعی ہمدردی نہیں ہے۔ جرم اور جرائم پیشوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ لیکن ملک میں قانون اور آئین بھی ہے۔ جرائم پیشوں کو سزا دینے کا حق عدالت کو ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ملک نے دیکھا ہے کہ وزیر اعظم کے قاتلوں کا بھی ٹرائل ہوا، سماعت ہوئی اور پھر سزا سنائی گئی۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا کہ پولیس حراست میں اگر قتل ہوتا ہے تو سوال اٹھیں گے ہی۔ انھوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یوپی میں پولیس حراست میں سب سے زیادہ قتل کے واقعات ہوئے ہیں۔ تیجسوی نے زور دے کر کہا کہ یہی واقعہ کسی دوسری غیر بی جے پی حکمراں ریاست میں ہوا ہوتا تو وہاں بہت ہنگامہ مچ گیا ہوتا۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ جرائم پیشوں کو ختم ہونا چاہیے، لیکن ایسے نہیں جس طرح یوپی میں ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined