ہندوستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اسپتالوں کا کردار انتہائی اہم ثابت ہوا ہے اور خصوصی طور پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) جیسے اسپتالوں میں کووڈ-19 مریضوں کے ساتھ ساتھ دیگر امراض میں مبتلا لوگوں کا علاج جس احتیاط کے ساتھ کیا گیا، وہ قابل قدر ہے۔ اس درمیان ایک آر ٹی آئی کے جواب میں پتہ چلا ہے کہ ایمس نے مارچ 2020 سے نومبر 2020 تک کووڈ-19 کے ضمن میں 71.17 کروڑ روپے خرچ کیے، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ مودی حکومت نے کورونا وائرس سے جاری جنگ کے درمیان ایمس علیحدہ طور پر کوئی مالی مدد نہیں کی۔ ایمس نے یہ خرچ اسی بجٹ میں سے کیا جو اسے پہلے سے مل رہا ہے۔
Published: undefined
انگریزی روزنامہ ’دی نیو انڈین ایکسپریس‘ میں شائع خبر کے مطابق جب نامہ نگار نے ایمس میں آر ٹی آئی داخل کر کچھ جانکاریاں طلب کیں، تو ایمس فنانشیل ڈویژن نے جواب میں کہا کہ کووڈ-19 سے جڑے معاملوں میں 7117 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس خرچ کو ایمس میں دو کیٹگری میں تقسیم بھی کیا اور بتایا کہ تقریباً 23.68 کروڑ روپے مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن کیٹگری میں خرچ ہوئے، جب کہ تقریباً 47.48 کروڑ روپے منٹیننس اینڈ سپورٹ کیٹگری میں خرچ ہوئے۔
Published: undefined
آر ٹی آئی میں مرکزی حکومت سے حاصل امداد کے بارے میں بھی سوال کیا گیا تھا، جس کے جواب میں ایمس انتظامیہ نے بتایا کہ ’’کووڈ-19 کے لیے وزارت کی طرف سے کوئی علیحدہ فنڈ/گرانٹ دستیاب نہیں کیا گیا۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ’’موجودہ وقت میں انسٹی ٹیوٹ معمول کے بجٹ فنڈ سے اپنی ضروریات پوری کر رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
آر ٹی آئی میں ایک سوال یہ بھی کیا گیا تھا کہ مارچ 2020 سے نومبر 2020 کے درمیان کتنے ونٹیلیٹرس خریدے گئے اور ان ونٹیلیٹرس کی قیمت کیا ہوگی؟ یہ سوال اس لیا کیا گیا تھا کیونکہ کورونا بحران میں آئی سی یو بیڈس اور ونٹیلیٹرس کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے۔ جواب میں بتایا گیا کہ ایمس نے مارچ سے دسمبر 2020 کے درمیان کووڈ علاج کے لیے ونٹیلیٹر کی خریداری نہیں کی۔ حالانکہ آکسیجن سلنڈر کی خریداری کی بات ایمس انتظامیہ نے کہی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ مارچ سے نومبر 2020 کے درمیان اسپتال نے 58 عدد بی ٹائپ 10 لیٹر اور 4 عدد ڈی ٹائپ 10 لیٹر سلنڈر خریدے گئے۔ ان آکسیجن سلنڈر کی قیمت 5600 روپے سے لے کر 7159 روپے تک بتائی گئی۔ ساتھ ہی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ 21 لاکھ سے زائد این-95 ماسک کی خریداری مارچ سے نومبر 2020 کے درمیان ہوئی۔ ان ماسکس کی قیمت 36 روپے سے لے کر 175 روپے تک بتائی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined