پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے اتوار کے روز یعنی کل کہا کہ ملک میں مذہبی منافرت اور دیگر غیر ضروری معاملات کی سیاست پنپ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے مسائل پر کوئی بھی سیاسی پارٹی بات نہیں کرتی بلکہ غیر ضروری مسائل ابھارے جارہے ہیں ۔
Published: undefined
غالم نبی آزاد نےان باتوں کا اظہار کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے ملک میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے الیکشن کے دوران غیر ضروری بیانات دئے جارہے ہیں اس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کو مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر اہم مسائل پر بات کرنی چاہئے ۔
Published: undefined
غلام نبی آزاد کا کہنا تھاکہ سبھی سیاسی پارٹیاں حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ تو کر رہی ہیں لیکن لوگوں کے اہم مسائل حل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔انہوں نے کہاکہ تعمیر وترقی کے بجائے مذہب پر زیادہ زور دیا جارہا ہے اور یہ سیاست اچھی نہیں ہے۔جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہاکہ اسمبلی چناو کے بعد جموں وکشمیر میں بدلاو آئے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز